کورنگی میں ایک گھنٹے کے دوران اندھی گولیاں لگنے سے 2 شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں لاقانونیت کی انتہا، نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے بزرگ خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئیں، مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت 60 سالہ سائرہ کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا ناصر محمود نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا پتہ چلا ہے۔
سائرہ خاتون کا ایک معذور بیٹا ہے جو کہ بھیک مانگتا ہے اور خاتون روز صبح اسے کسی مقام پر چھوڑ کر آتی ہے اور رات کو واپس لیکر آتی ہے اور جس وقت خاتون کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی وہ بیٹے کو لیکر آئی تھی اور گولی اسے گھر کے قریب ہی لگی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئی جسے قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔
مزید پڑھیںکراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی؛ اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، نابینا شخص جاں بحق
کراچی جناح اسپتال کے شعبہ حادثات میں آگ لگ گئی
تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔
دوسری جانب کورنگی کے علاقے 3 نمبر سیکٹر 50 اے میں فائرنگ سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 14 سالہ اسد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن ایاز خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر کے اندر لگنے سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نامعلوم سمت سے ا نے والی گولی کے مطابق کی گئی
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ