سیاست سے کچھ عرصہ قبل کنارہ کش ہونے والے گلوکار ابرار الحق ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خاتون صحافی سفینہ خان کے ساتھ ڈونیشن کے معاملے پر بحث کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار الحق صحافی سے بار بار اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے طعنہ دے رہے ہیں۔ سفینہ خان نے کہا کہ وہ اس کنسرٹ میں موجود ہی نہیں تھیں، بلکہ ویڈیو ان کے لوگوں نے وائرل کی تھی، لیکن ابرار الحق بات سننے کے لیے تیار نہیں تھے۔
گلوکار نے اس موقع پر سفینہ خان سمیت دیگر صحافیوں کو ن لیگ کے حامی قرار دیتے ہوئے ڈونیشن کے معاملے کی وضاحت بھی دی۔ ابرار الحق نے کہا: “میں نے اپنی جیب سے زمین خرید کر اسپتال بنایا اور لوگوں نے ڈونیشن دی۔ جو ویڈیو وائرل ہوئی، اس میں دکھایا گیا پیسہ اسپتال کے لیے تھا۔ اُس وقت میں بینک جا کر فوری جمع نہیں کرا سکتا تھا، اس لیے پیسے اپنی جیب میں رکھے۔”
ابرار الحق کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مختلف کیپشنز کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ کچھ مداح ان کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ دیگر صارفین نے اسے “انا کا مسئلہ” قرار دیتے ہوئے تنقید بھی کی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ابرار الحق

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار