ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت سے میچ سے قبل بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
️ Babar Azam on the highly anticipated match against India pic.twitter.com/QVhSUueuUY
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 14, 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ہائی وولٹیج میچ کل سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کولمبو میں بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے تاہم شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔بھارت سے میچ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ ہی بہت زیادہ شدت والا ہوتا ہے، ناصرف دونوں ممالک کے لوگ بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس میچ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے میچ ایک مختلف لیول پر چلا جاتا ہے اور کھلاڑیوں سے توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ میں ایسے بہت سے میچز کا حصہ رہا ہوں اور میں نے یہ سیکھا ہے کہ اس میچ کے لیے جتنا خود کو ٹھنڈا رکھیں گے، آرام دہ رکھیں گے اور باہر کی آوازوں پر توجہ دینے کے میچ پر فوکس رکھیں گے تو اتنا اچھا پرفارم کر پائیں گے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا البتہ اس میچ کا جوش ہوتا ہے، لیکن کھلاڑی جتنا خود کو ٹینشن فری رکھیں گے اتنا ان کے لیے اچھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بھارت کے رکھیں گے سے میچ
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔