اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سرمایہ کاری کی سہولت بارے خصوصی کونسل ایس آئی ایف سی نے زرعی ٹیکنالوجیز کی کئی جڑی ترک کمپنیوں (TÜME)، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل پی اے آ ر سی اور گرین کارپوریٹ لائیو سٹاک انیشیٹو ( جی سی ایل آئی) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یوز) کے سلسلہ میں سہولت کاری کی تاکہ پاکستان کے زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے لئے دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکے۔ اور اس ضمن میں سہولت کاری اور شعبہ جات کو جدید بنانے کی کوششوں میں بھی تعاون کیا جاسکے۔ پی اے آ ر سی اور TÜME کے درمیان زرعی تحقیق، جدت کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا گیا ہے۔ جی سی ایل آئی اورTÜME کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو میں جدید کارپوریٹ لائیوسٹاک فارمنگ، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، پائیدار پیداواری نظام، اور برآمدات پر مبنی ویلیو چینز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس سے پاکستان کے لائیو سٹاک شعبہ میں پیداواری صلاحیت، مسابقت اور مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ایم او یوز پر نیشنل کوآرڈینیٹر برائے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل اور صنعتوں بارے وزیراعظم کے معاون خصوصی، پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر، کی موجودگی میں دستخط کیے گئے جو کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، پی اے آر سی اور کی سی ایل آئی کے سینئر حکام اور ترکیہ کی زرعی ٹیکنالوجیز کے نمائندوں نے کئے۔ یہ مصروفیت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فعال کرنے، سرحد پار شراکت داری میں تیز ی لانے اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے میں معاون ہو گی جو اس ضمن میں ایس آ ئی ایف سی کی سہولت کاری میں کردار کی عکاسی کرتی ہے۔معاہدوں میں ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، نجی شعبے کی شراکت کو فروغ دینے اور باہمی اقتصادی فائدے کے لیے زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پائیدار، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لائیو سٹاک سہولت کاری کے درمیان کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم