وفاقی حکومت نے عمران خان کا آنکھوں کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آنکھوں کا علاج خصوصی اسپتال میں ماہر چشم ڈاکٹرز کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا: “عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہر امراضِ چشم کریں گے۔” انہوں نے بتایا کہ اس علاج کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں بھی جمع کرائی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش سے گریز کیا جائے۔
اس سے قبل، اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو ان کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ جیل حکام نے تصدیق کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جیل میں فراہم کردہ سہولیات اور صحت کی رپورٹ کے بعد، عمران خان کو ماہر ڈاکٹر تک رسائی اور بچوں سے رابطے کی اجازت دی تھی۔
سلمان صفدر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ کی تقریباً 85 فیصد بینائی ختم ہو چکی ہے اور انہوں نے جیل میں فراہم کی گئی طبی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
فرینڈ آف دی کورٹ کی رپورٹ میں بھی کہا گیا کہ عمران خان اپنی آنکھوں کے مسئلے پر شدید تشویش میں ہیں اور فوری طور پر ماہر ڈاکٹروں تک رسائی چاہتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
پانچ جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر کردیا گیا، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لیے وزارت خزانہ میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے منگل کی رات مذاکرات ہوئے مگر پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اورحکومتی ٹیم کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی مجوزہ ترامیم کی مخالف ہے۔