عمران خان کی طبعیت خراب ہوئی،ہسپتال پہنچایا اور اہلخانہ کو پتا نہیں،راجا ناصر عباس
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
(ویب ڈیسک) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن اتحاد کے رہنما راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق تشویش ہے۔ پتہ چلا ہے کہ عمران خان کی جیل مین طبعیت خڑاب ہوئی، ان کو ہسپتال لایاگیا لیکن ان کے اہل خانہ کو اس معاملہ کی اطلاع تک نہیں دی گئی۔
اپوزیشن اتحاد کے رہنما راجا ناصر عباس نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان کو ہسپتال لایا گیا اور پارٹی کو نہیں پتا، ان کی فیملی کو بھی نہیں پتا۔ اس سب کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ آپ ظلم کریں اور جواب نہ دینا پڑے۔
بیرسٹر گوہر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان سے ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی، آج تک ہمیں ملاقات کرنے کے لئے نہیں کہا گیا، ہم نے پٹیشن بھی دائر کی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، ایک نیوز پیپر میں رپورٹ ہوا کہ عمران خان کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل واپس لایا گیا، اس بات سے پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیوںکہ آج تک یہ نہیں بتایا جارہا کہ کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا؟ اس عمل کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاآپ لوگ اپنی طاقت بڑھانے کے لئے آئین میں تبدیلی کر رہے ہیں۔ 8 فروری تک ملاقات نہ روکیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آج نہیں تو کل تک بانی سے ہماری ملاقات کروائی جائے۔
پاکستان کا ایک اور بڑا اعزاز؛ اقتصادی تعاون تنظیم کی باضابطہ چیئرمین شپ سنبھال لی
راجا ناصر عباس نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے آپ کو ٹھکرایا تھا۔ عوام نے ہر رکاوٹ کو گرا دیا۔ عمران خان اگر آج باہر ہوتے ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بورڈ ہی نہ بنتا۔ جب غزہ کے عوام چیخ رہےتھے تب آپ ان کی مدد کے لیے نہیں گئے۔ آپ سمجھتے تھے کہ نشان چھین لیں گے اور کارنر میٹنگ نہیں کرنے دیں گے، عوام نے جو آپ کے ساتھ کیا وہ آپ نے دیکھا۔ سیاسی بحران 8 فروری کے الیکشن سے پیدا ہوا۔ بے روزگاری بڑھی ہے۔ کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔ اسی لئے ہم نے 8 فروری کو یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے۔
ٹرین لیٹ۔۔طالبہ امتحان سے محروم۔۔ریلوے کو 27 لاکھ جرمانہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے ذاتی معالج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہم نے پٹیشن دائر کی ہے ملاقاتوں کیلئے، آج ہمیں پتہ چلا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشن کو سائیڈ پر کر دیا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ذاتی معالج اور فیملی ممبرز کو ان سے ملنے دیا جائے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو ظلم پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہ ہو سکتا ہے کہ سیاست کو بھی دفن کر دیا جائے، ہم نے کوئی ایسا کام نہیں کرنا جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔ ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ اپنی بے زاری کا اظہار کریں۔
سوئی ناردرن کے ملازمین 41 کروڑ روپے کے گیس پائپ لائن چوری کرکےلے گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجا بیرسٹر گوہر یوم سیاہ کہ عمران خان لایا گیا نے کہا کہا کہ ہیں کہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم