فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:
اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
اسپیشل جج شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم پر جعلی رجسٹری اور انتقال درج کرنے کا الزام ہے، مدعی مقدمہ کو 1 کنال زمین منتقل کرنے کے بجائے دھوکا دہی سے 10 مرلہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔
ملزم پر سرکاری عہدے کا غلط استعمال اور ذاتی فائدہ لینے کے الزامات ہیں جبکہ استغاثہ کے مطابق اصل حقائق تک رسائی اور تفتیش کے لیے ملزم کی گرفتاری ضروری ہے۔
استغاثہ کے مطابق شکایت کنندہ کے بیان یا سمجھوتے کی بنیاد پر ضمانت جیسی غیر معمولی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ ملزم نجف حمید کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بھی انکوائری جاری ہے۔
تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری عہدے کا غلط استعمال ایک سنگین معاملہ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا استغاثہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک ایران کا آبنائے ہرمز میں مشقیں شروع کرنے کا اعلان، فضائی ناکا بندی بھی کر دی امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان روس، چین متحد ہوگئے: ایران اور وینزویلا پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریری فیصلے کی ضمانت حمید کے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔