گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام اہم مطالبات کی فہرست تحریری شکل میں میرے حوالے کریں تاکہ ان کی منظوری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جاسکیں اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کی نگران کابینہ سے تحریری شکل میں مطالبات مانگ لئے ہیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر نیاز علی، غلام عباس اور انجینئر الطاف حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام اہم مطالبات کی فہرست تحریری شکل میں میرے حوالے کریں تاکہ ان کی منظوری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جاسکیں، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی، غواڑی پاور پراجیکٹ کو دوبارہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کا ادراک ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ میں وہاں کے مسائل فوری حل کرائوں، توانائی، صحت، تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر نیاز علی، غلام عباس، انجینئر الطاف حسین نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکالے جانے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پیدا ہو رہی ہے، جی بی میں توانائی کا بڑا بحران ہے، بجلی کی پیداوار بڑھانا ناگزیر ہے، لہذا غواڑی پاور پراجیکٹ کو اولین بنیادوں پر پی ایس ڈی پی میں شامل کرائیں اور پراسس کو آگے بڑھائیں، غواڑی پاور پراجیکٹ کی تعمیر سے یہاں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ساتھ ہی سو میگاواٹ سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بحران کو فی الفور ختم کیا جا سکے۔ صوبائی وزراء نے وفاقی وزیر سے کہا کہ ڈھائی سو بیڈ ہسپتال کیلئے میڈیکل آلات کی خریداری کی فہرست میں ایم آر آئی مشین شامل نہیں ہے، لہذا ہم یہ مطالبہ کرنا چاہتے ہیں کہ ڈھائی سو بیڈ ہسپتال کے لئے طبی آلات کی خریداری فہرست میں ایم آر آئی مشین کو بھی شامل کیا جاہے، ہسپتالوں کے پی سی فور کی منظوری بھی دی جائے۔

نگران وزراء نے مزید کہا کہ پی سی فور کی عدم منظوری کے سبب ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کی شدید کمی ہے۔ اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی نہیں ہو رہی ہے، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے صوبائی وزراء سے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ، سو میگاواٹ سولر انرجی، عدالتوں میں ججز کی تعیناتی، ہسپتالوں کے پی سی فور سمیت تمام اہم مطالبات کی فہرست مرتب کی جائے اور وہ فہرست جلد سے جلد میرے حوالے کریں تاکہ میں ذاتی دلچسپی لے کر ان مطالبات کی منظوری لینے کی کوشش کر سکوں، یقینا ًجی بی کے مسائل نہایت ہی سنجیدہ اور حل طلب ہیں، مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امور کشمیر و گلگت بلتستان وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان کے صوبائی وزراء مطالبات کی کی منظوری کے مسائل کی فہرست

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش