سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل جی آر ڈی 2025_26ء اسکیموں پر الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے حکم پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تحقیقات منطقی انجام تک پہنچیں۔ باقی اسکیموں کے حوالے سے عوام کی طرف سے سینکڑوں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل جی آر ڈی 2025_26ء اسکیموں پر الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے حکم پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے ہم اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں یہ تحقیقات منطقی انجام تک پہنچیں۔ باقی اسکیموں کے حوالے سے عوام کی طرف سے سینکڑوں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، جن کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا ہے۔ ہم حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے حلقہ نمبر دو سکردو میں جہاں جہاں سکیمز لگی ہیں چیک کیا جائے، کہاں کہاں سکیمز مکمل ہوئی ہیں؟ کہاں کہاں منصوبے نامکمل ہیں؟ کہاں کہاں فرضی منصوبے دکھا کے پیسے ہڑپ کیے گئے ہیں؟ ہم محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اے آر ڈی پی سکیموں کی چھان بین کرے کیونکہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں، اس لیے یہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے نمائندے سے سوال کرے۔ سابق وزیر زراعت و اپوزیشن لیڈر میثم کاظم ان بلدیاتی فنڈز کو اپنی بہت بڑی کامیابی گردانتے ہیں، حالانکہ یہ فنڈز نئی حلقہ بندیوں کے بعد گلگت بلتستان کے پورے 24 حلقوں کو ملے ہیں۔ لیکن یہاں عوامی نمائندے کا فرض تھا کہ وہ ان پیسوں کو چونکہ یہ غریب عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ تقسیم کرتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کرتے ہیں

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے، کمانڈر نیشنل سٹرٹیجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت