کراچی، کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ انڈس اسپتال کے قریب پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
چھیپا کے رضا کاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔
مزید پڑھیںکراچی، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، نئے سال کے پہلے ماہ تعداد 80 ہوگئی
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس کی فوری شناخت ممکن نہ ہوسکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 25 برس بتائی جاتی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق دوسرے متوفی کی عمر تقریباً 24 برس تھی۔ دونوں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔