2026-07-24@16:23:49 GMT
تلاش کی گنتی: 542
«ہسپتال کو»:
(نئی خبر)
سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے راہگیر کی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی کے نام سے کی گئی۔ متوفی سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی ہے۔ اسی طرح ملیر سٹی کے علاقے ملیر...
اوستہ محمد: بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں کتوں نے بچوں سمیت درجنوں افراد کو بھنبھوڑ دیا۔اوستہ محمد میں آوارہ کتوں نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ شہریوں کے مطابق سٹی تھانہ کی حدود اسٹیشن گلی میں کتوں نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 بچے اور 6 خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر تمام زخمیوں کو اینٹی ریبیز ویکسین فراہم کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سگ گزیدگی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں شیر کے حملے کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا جس میں 8 سالہ بچہ زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زار میں شیر کے حملے میں 8سالہ بچہ زخمی ہوا، واجد علی کھیلتے ہوئے شیروں کے قریب چلا گیا تھا، واقعہ نامناسب انتظامات اور مالکان کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بچے کو گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ فارم کے ملک عمر اقبال اور علی اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق مالکان نے واقعے کو پولیس سے چھپانے کی کوشش کی، زخمی بچے کو ابتدا میں قریبی ہسپتال منتقل کیا...
لاہور میں عوامی خدمت پر مامور ریسکیو 1122 کو خود بھی ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کینال روڈ پر ریسکیو 1122 کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی اپنی ایمبولنس گاڑی نہر میں جا گری۔ ایمبولینس کو حادثہ ٹھوکر سے جانب جناح اسپتال انڈر پاس کے قریب پیش آیا۔ ایمبولینس کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ایمبولینس آوٹ آف کنٹرول ہو کر نہر میں جاگری۔ حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوا۔ دونوں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق طالبہ نے مبینہ طور پر خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کو حالت غیر ہونے پر میو اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے طالبہ کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر پر رکھا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق طلبہ کا کمرہ ہاسٹل کے بیسمنٹ میں ہے۔ ترجمان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ طالبہ کو فوری طبی امداد دی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم دیکھ رہی یے۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق طالبہ کو طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
لاہور(نیوزڈیسک) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی مبینہ خودکشی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں زیرِ تعلیم ہے۔ واقعے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر میو اسپتال کی ایمرجنسی منتقل کیا گیا، جہاں بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے۔ انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ذہنی صحت کے پیش نظر ماہرِ نفسیات اس کی نگہداشت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ایک کمسن بچے کی سنگین حالت کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے بچے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور واقعے کی مکمل انکوائری کی۔ ڈاکٹروں نے آگاہ کیا کہ بچوں کے آئی سی یو میں بیڈ کی کمی کے باعث مریض کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے، جہاں بیڈ دستیاب ہے۔ اس پر وزیرِ اعلیٰ نے فوری طور پر ایمبولینس فراہم کرنے اور مریض کی بروقت منتقلی کے احکامات جاری کیے۔ سہیل آفریدی نے بچوں کے آئی سی یو میں نئے بیڈز کی فراہمی، فوری طور...
وزیرِ اعلیٰ نے بچوں کے آئی سی یو کے لیے نئے بیڈز کی فراہمی، فوری طور پر فیبری کیٹڈ ایکسٹینشن رومز کے قیام، اور ہنگامی بنیادوں پر صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سُہیل خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی سنگین حالت سے متعلق شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ایمرجنسی چلڈرن وارڈ کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے بچے کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور معاملے کی مکمل انکوائری کی۔ متعلقہ ڈاکٹروں نے آگاہ کیا کہ بچوں کے آئی سی یو میں بیڈ کی کمی کے باعث مریض کو خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جانا ضروری ہے، جہاں بیڈ دستیاب ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے...
شمالی کوریا میں نئے فلیٹس، کارخانے اور ہسپتال، کیم جونگ ان کے افتتاحی دورے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2026 سب نیوز شمالی کوریا: کیم جونگ ان کی تقاریر 2025 میں پہلے سے کہیں زیادہ ہیں شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ ان نے 2025 میں 20 سے زائد تقریبات میں تقاریر کی ہیں، جن میں سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاحی تقریبات شامل ہیں۔ ان کی پرجوش اور اعتماد سے بھرپور تقاریر سے 2025 میں شمالی کوریا کی خصوصیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کیم جونگ ان نے کہا کہ “صاف گوئی سے کہوں تو، ان دنوں میں واقعی تھک گیا ہوں اور افتتاحی اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات میں مصروف ہوں جو ایک کے بعد ایک ہو...
کراچی کے ایک اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بزرگ والد کو اسپتال کے عملے کی جانب سے غلط دوا دی گئی۔ ویڈیو میں خاتون کا کہنا ہے کہ دوا پر درج نام اورعمر ان کے والد سے مطابقت نہیں رکھتے جبکہ وہ دوا ایسی بیماری کے لیے تھی جس میں ان کے والد مبتلا ہی نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ میں 20 کلو وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟ وائرل ویڈیو میں خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اسپتال کے عملے سے دوا کے بارے میں استفسار کیا تو عملے نے بتایا کہ یہ تھائیرائیڈ کی دوا ہے۔ خاتون...
راولپنڈی میں نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک روز قبل معمولی تلخ کلامی پر تشدد کرکے شہری کو قتل کرنے والے اسپتال کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے بھائی نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ نے میرے بھائی پر تشدد کیا، جس وجہ سے میرا بھائی دم توڑ گیا۔ نیوٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے شہر قائد کو ہر دور میں نظر انداز کیا ہے،حال یہ ہے کہ اب کراچی کسی کھنڈرات کا منظر پیش کرتا نظر آتا ہے، منشیات فروشی تو عام تھی ہی اب پانی فروشی بھی اپنے عروج پر ہے،غریبوں کی کمر کا پانی تک نچوڑ لیا گیا ہے مگر مجال ہے جو کسی م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
تھرا (نیٹ نیوز) تھرا میں ایک شخص جسے سانپ نے ڈس لیا تھا سانپ کو جیکٹ میں ڈال کر ہسپتال پہنچ گیا۔ مذکورہ شہری سے پوچھا گیاسانپ کہاں ہے؟ تو وہ انتہائی بے خوفی سے جیکٹ کی زپ کھول کر سانپ نکال کر دیکھا دیتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں ایک حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔سانپ کے کاٹنے کے واقعات تو عموماً سامنے آتے رہتے ہیں، تاہم اس مرتبہ متاثرہ شخص نے جو قدم اٹھایا وہ غیر معمولی تھا۔ بھارتی شہر متھرا میں ایک رکشہ ڈرائیور کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا، مگر وہ اکیلا اسپتال جانے کے بجائے سانپ کو بھی اپنی جیکٹ میں ڈال کر ساتھ لے آیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص اسپتال کے اندر موجود ہے اور اپنے ہاتھ پر سانپ کے کاٹنے کا نشان دکھا رہا ہے۔ ویڈیو میں اس...
دنیا بھر میں سانپ کو اس کے زہریلے ڈنک کی وجہ سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور خوف پایا جاتا ہے کیونکہ سانپ کے ڈسنے سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ سانپ اپنے اندر انتہائی زہریلا مواد پیدا کرتا ہے اور اپنے خطرناک دانتوں کے ذریعے جسم میں داخل کرتا ہے اور جب وہ ایسا کر دیتا ہے تو عموماً ڈسے ہوئے انسان کے بچنے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں، اسی لیے لوگ ان سے دور رہتے ہیں لیکن تمام تر احتیاط کے باوجود ہر سال بڑی تعداد میں انسان سانپ کے ڈسنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ کئی متاثرہ افراد زہر کے اثرات سے بچ بھی جاتے ہیں، چاہے بروقت طبی امداد ملنے...
صوبائی نگران وزراء ڈاکٹر نیاز علی اور غلام عباس نے کہا ہے کہ بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے بلتستان کے چاروں وزراء ایک ہی پیج پر ہونگے، ہم سب یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے، مشترکہ کوششوں کے ذریعے سے ہی مسائل کا پائیدار اور موثر حل نکالا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی نگران وزراء ڈاکٹر نیاز علی اور غلام عباس نے کہا ہے کہ بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے بلتستان کے چاروں وزراء ایک ہی پیج پر ہونگے، ہم سب یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے، مشترکہ کوششوں کے ذریعے سے ہی مسائل کا پائیدار اور موثر حل نکالا جا سکتا ہے۔ مشترکہ کوششوں کے فقدان کے سبب مسائل سنگین...
زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس کے علاقے گیچی کے مقام پر مسافر وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گے۔ زخمیوں کو آر ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو رواں ماہ فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ مزید پڑھیں: نواز شریف کینسر اسپتال سے پورا پاکستان مستفید ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی اسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کی جانب سے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینیئرز کی مشترکہ محنت کا...
چین سے جنوبی کوریا جانے والی پرواز میں پاور بینک میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد 8 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح 10 جنوری کو پیش آیا جب ٹی وے ایئر کی پرواز TW634 چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا سے جنوبی کوریا کے شہر چیونگ جو روانہ ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟ پرواز صبح تقریباً 2.10 بجے روانہ ہوئی، جس میں 6 کریو ممبرز اور 32 مسافر سوار تھے۔ دورانِ پرواز کیبن کے اگلے حصے میں بیٹھے ایک مسافر کے کیری آن بیگ سے اچانک دھواں اٹھنا شروع ہوا، جس کی وجہ ایک پورٹیبل پاور بینک میں آگ لگنا...
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کے واقعے کی پولیس نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کسی کو بھی واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یونیورسٹی کو عمارت کی بلائی حصوں پر حفاظتی شیشے یا جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے۔ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اسپتال کا دورہ کرکے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زیرِ علاج طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد...
لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے اقدامِ خودکشی کے کیس میں پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔پولیس کی رپورٹ میں کسی فرد یا ادارے کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے. جس میں کلاس رومز اور بلڈنگز میں حفاظتی شیشے اور جالیاں لگانا شامل ہے. تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔پولیس نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید ضروری اقدامات پر غور کیا جا سکے۔ریاض احمد کے مطابق، یونیورسٹی کے اندر اور باہر حفاظتی اقدامات میں تیزی لانے کے لیے انتظامیہ جلد عملی اقدامات کرے گی۔ واضح رہے کہ واقعہ پیر...
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن برسبین میں دو ہفتے تک اسپتال میں رہے، کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔ بعدازاں ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے تھے اور آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے۔ ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بتایا ہے کہ ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ریلیز کردیا گیا ہے لیکن ان کی ری کوری کے لیے لمبا سفر ہے۔ ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن گھر واپس آ گئے ہیں، فیملی نے میڈیکل اسٹاف اور متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اسپتال کا دورہ کرکے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زیرِ علاج طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے، اب انکی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبہ کی جان بچانا اولین ترجیح ہے، جنرل اسپتال انتظامیہ علاج کے ہر مرحلے کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائے۔ طالبہ کو بہترین طبی، نفسیاتی اور ری ہیبلیٹیشن سہولیات فراہم کی جائیں۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ جناح روڈ پر واقع ایک نرسری میں نوزائیدہ لڑکے کو لڑکی سے تبدیل کرنے کے مبینہ واقعے پر وزیرِ صحت نے نوٹس لے لیا ہے۔والد کا کہنا ہے کہ پانچ روز قبل ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جسے طبی پیچیدگی کے باعث نرسری میں انکیوبیٹر میں رکھا گیا، تاہم بعد ازاں نرسری عملے نے لڑکے کی جگہ لڑکی حوالے کر دی۔واقعے پر متاثرہ والد نے نرسری انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نرسری کے عملے کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔وزیرِ صحت نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے 24 گھنٹوں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر بچہ تبدیل کر دیا گیا۔ ورثا کا کہنا ہے 4 روز قبل نجی ہسپتال کی نرسری میں نوزائیدہ بچہ داخل کرایا، ہسپتال ریکارڈ میں 5 دن تک لڑکا درج رہا، آج فون کر کے کہا گیا آپ کی بچی صحتیاب ہے، لڑکے کو لڑکی میں تبدیل کرنا ناقابل فہم ہے، ہسپتال سے رات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی غائب کر دی گئی ہے۔ وزیر صحت بلوچستان نے نومولود کی تبدیلی کا نوٹس لے لیا، ہیلتھ کیئر کمیشن کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار میں مبتلا ہونے کے بعد برسبین کے اسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا اور وہ کچھ عرصہ کوما میں بھی رہے۔ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست اور سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے طویل بحالی کا مرحلہ درپیش ہے۔ایڈم گلکرسٹ کے مطابق ڈیمین مارٹن کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا...
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کتوں کو مارنے کی حمایت کی ہے اور نس بندی یعنی نیوٹرنگ کے عمل کو سست اور غیر مؤثر قرار دیا ہے۔ میئر کراچی کے مطابق شہر میں صرف سال 2026 کے ابتدائی 5 دنوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 800 سے زائد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی کارروائیاں تیز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کے لیے آوارہ کتوں کو مارنا ناگزیر...
چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) لالیاں کانڈیوال روڈ مائی کے ڈیرہ کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 63 سالہ نواز جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈیڈ باڈی اور 50 سالہ زخمی ظفر، زخمی مسرت بی بی کو لالیاں ہسپتال ریفر کر دیا جہاں ظفر دم توڑ گیا، دوسری طرف فیصل آباد روڈ پر ٹائر پھٹنے سے رکشہ اُلٹ گیا۔ 12سالہ احسان، برہان، ہارون، طاہرہ، شازیہ سکنہ فیصل آباد زخمی ہوئے، ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کیا۔
لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین کی جانب سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔ طالبہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں، جس کی وجہ سے طالبہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کے مطابق طالبہ فاطمہ کے تمام ضروری ٹیسٹ دوبارہ کیے گئے ہیں اور اہل خانہ سے بھی مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ واقعے کی مکمل تفصیل جاننے کے لیے یونیورسٹی اور اطراف میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سول اسپتال سے 3 ماہ کے بچے کے اغوا کا واقعہ سامنے آگیا، جہاں علاج کے دوران ایک خاتون بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ نے بتایا کہ 24 دسمبر کو ان کا بچہ بیمار تھا، جس پر وہ گھر کے قریب اسپتال جا رہی تھی، اسپتال جاتے ہوئے بچے کو فیڈر پلانے کے لیے میراں ناکا پر رکی، اس دوران ایک راہگیر خاتون نے اسپتال میں بچے کا مکمل علاج کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ والدہ کے مطابق 25 دسمبر کو وہ خاتون میرے ساتھ بچے کو لے کر سول اسپتال گئی، جہاں بچے کو ڈرپ لگائی گئی اور دیگر طبی امداد فراہم کی گئی۔ والدہ...
لاہور میں رائیونڈ روڈ پر واقع نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو دماغ پر چوٹ آئی ہے، وہ ہوش میں نہیں، طالبہ کی کمر کی کچھ ہڈیوں اور گھٹنے میں فریکچر ہے، اس کی حالت تشویشناک ہے، طالبہ کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعہ اسی نجی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں کے ایک طالبعلم محمد اویس نے تقریباً دو ہفتے پہلے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔ لاہور: نجی یونیورسٹی طالبہ کی خودکشی کی کوشش، چھت سے کود گئیطالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا...
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ چھت سے نیچے کود گئی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ طالبہ نے عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ طالبہ کو تشویشناک حالت میں یونیورسٹی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی۔ اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل اسی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بھی چوتھی منزل سے کود کر خودکشی کی تھی۔
شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی جانب سے عوام سے ایک بار پھر ڈونیشن کی اپیل کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عطیات میں قریباً ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق عطیات میں یہ کمی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شوکت خانم اسپتال کراچی کی تکمیل کا مرحلہ درپیش ہے، جسے دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال اپیل ???? بدقسمتی سے اس سال donations میں 1% کمی آئی ہے جبکہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کو دسمبر 2026 میں مکمل کرنا ہے۔ اس لئے جتنا بھی ممکن ہو شوکت خانم ہسپتال کو ڈونیشن دیں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے pic.twitter.com/G8FbpjJaM5...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) سی ایم انسپکشن ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال پہنچ گئی، بدانتظامی پر نئے ایم ایس اور پرنسپل کو فارغ کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرصوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے خصوصی ٹیم گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال روانہ کی، سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے مختلف شعبوں کااچانک معائنہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے امورپر گفتگو کی اور فیڈ بیک لیا، مریضوں اور تیمارداروں نے میڈیسن کی فراہمی میں بدانتظامی کی شکایات کیں جس پر گوجرانوالہ ٹیچنگ اسپتال کے نئے ایم ایس اور پرنسپل کو ہٹا دیا گیا۔ واضح رہے کہ سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کیلیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں واقعہ ایک نجی اسپتال کے واش روم میں شہری کی جانب سے خود سوزی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہری پیٹرول کی بوتل ساتھ لایا تھا اور واش روم میں خود کو آگ لگا لی جس کے نتیجے میں اس کا تقریباً 95 فیصد جسم جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر اسپتال انتظامیہ اور پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ متاثرہ شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خود سوزی کی کوشش کرنے والے شہری کی شناخت 40 سالہ عبدالرحمان کے...
کنزیومر پروٹیکشن عدالت کراچی جنوبی نے مریض کو غلط لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کو 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسپتال طبی غفلت اور ناقص سروس کا مرتکب ہوا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے لیبارٹری ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس سی کو ری ایکٹو ظاہر کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید ذہنی دباؤ، خوف اور سماجی بدنامی کا شکار ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: کمسن اذان کے والدین کو انصاف مل گیا، کے الیکٹرک بھاری ہرجانہ ادا کریگا درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ارسلان راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ غلط اور خوفناک رپورٹ...
راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت یا ممکنہ غلطی کے باعث نومولود بچے کو زندہ ہونے کے باوجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا۔ والدین جب بچے کو وصول کرنے آئے تو معلوم ہوا کہ اس کی سانسیں بحال ہیں، اور بچہ زندہ ہے۔ روبینہ نامی خاتون کے ہاں گزشتہ روز بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بچے کی حالت ابتدا میں نازک تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے عجلت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر ڈاکٹر کی مہر اور دستخط بھی موجود تھے، اور والدین کو بچے کی میت حوالے کرنے کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔ راولپنڈی/ ہولی فیملی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نومولود زندہ بچے کا ڈیتھ سرٹفکیٹ جاری کردیا۔ والدین...
نواب شاہ: شہر کے ایک سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے والے ایک مریض کو فرش پر تڑپتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن اسپتال کے عملے کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔ اس واقعے نے محکمہ صحت کی غفلت اور انتظامی ناکامی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مریض کے ساتھ اسپتال کا عملہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی کوئی ڈاکٹر یا نرس موقع پر پہنچا۔ یہ واقعہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے شہر میں پیش آیا، جہاں کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود ایمرجنسی سہولیات غیر فعال ہیں۔ ماہرین صحت اور شہریوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے فوری اور شفاف تحقیقات...
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کے بعد دو ہفتے تاخیر کے بعد کارروائی عمل میں آ گئی اور اسپتال کے ڈائریکٹربریگیڈئر(ر) ڈاکٹر ابرار کو فارغ کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر ابرار کو فارغ کرنے کی وجہ ناقص کارکردگی نہیں بلکہ ان کی مدت ملازمت کے ختم ہونے کی تھی۔ اسپتال ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے اور انہیں مدت ملازمت میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔ نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی میرٹ کے مطابق جلد کی جائے گی۔ ڈائریکٹر کی پانچ سالہ مدت ملازمت 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل...
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات بالآخر دو ہفتوں بعد عمل درآمد کر دیا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ناقص کارکردگی کے بجائے مدت ملازمت کے خاتمے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے، نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر جلد تقرری کی جائے گی۔ مزید پڑھیں پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے اسپتال کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں سردرد کی شکایت میں نجی اسپتال جانے والی خاتون کو اتائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگادیا جس کے باعث اُن کی حالت خراب جبکہ بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں قائم نجی اسپتال میں اتائی ڈاکٹرز کی جانب سے مبینہ طور پر غلط علاج سے عمر رسیدہ خاتون کی حالت خراب ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں قائم نجی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجیکشن لگائے جانے سے عمر رسیدہ خاتون زرسانگہ بی بی کی حالت خراب ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ؎۔ ایس ایچ او...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے دوران اپنا تعارف نہ کروانے پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں آئندہ 3 یوم میں جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی 25 نومبر 2025 کو دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس موقع پر متعلقہ ڈاکٹر نے اپنا تعارف پیش نہ کیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی جو کہ پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کے اصولوں کے بالکل منافی ہے۔ اسپتال کی...
پشاور: پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ 20 روز پہلے کا ہے اور اسپتال کے ڈائریکٹر سے کسی قسم کی کارروائی نا کرنے کا کہا تھا۔ وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر میں نے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی تھی۔ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے موقع پر اپنا تعارف نہ کروانے پر پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ ایکسپریس کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر سے آئندہ 3 یوم میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی دہشت گردی کے شکار اہلکاروں کی عیادت کے لیے25 نومبر 2025 کو اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں آئے لیکن اس دورے کے دوران آپ بہتر طریقے سے حالات کے مطابق اقدامات نہیں...
میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں ایک بڑے سرکاری اسپتال پر فوجی جنتا کے فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپتال ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد مریضوں کی ہے۔ راخائن میں سرگرم باغی گروہ ارا کان آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ مروک یو جنرل اسپتال کو فوجی طیارے سے گرائے گئے بموں نے براہِ راست نشانہ بنایا۔ دوسری جانب جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار سنبھالنے والی فوجی جنتا نے حملے سے متعلق سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں خانہ جنگی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور...
دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورہ ایمرجنسی کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل ایچ آر) کے دورہ ایمرجنسی کے دوران پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی مبینہ خلاف ورزی پر اسپتال انتظامیہ نے متعلقہ ڈاکٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ دورہ اس وقت کیا گیا جب وزیراعلیٰ دہشت گردی سے متاثرہ اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر دورے کے دوران حالات کے مطابق مناسب انتظامات کرنے میں ناکام رہے۔ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے،...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی پِتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔وکیل رانا مدثر کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی طبعیت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس 15 روز میں آئیں گی۔ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقلی کی اجازت اسلام آباد جیل میں شاہ محمود قریشی کی طبیعت خراب،... واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی...
جنوبی ممبئی میں شام کی سیر کے دوران 79 سالہ خاتون کے لاپتہ ہونے سے خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، تاہم ان کی مالا میں نصب جی پی ایس ٹریکر نے چند ہی گھنٹوں میں ان کا سراغ لگا دیا۔ اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کو سیوری کے علاقے میں سائرہ بی تاج الدین مُلّا کو ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بعد راہگیروں نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ناروے کے پہاڑوں میں گمشدہ امریکی صحافی 5 روز بعد زندہ بازیاب خاتون کے پوتے محمد وسیم ایوب مُلّا نے اس وقت جی پی ایس ڈیوائس کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے حیدرآباد کے گونمنٹ اسپتالوں میں ڈینگی و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں ایک مریض کو لے کر جانے کا اتفاق ہوا جہاں اس مریض کے ساتھ دیگر زیر علاج مریضوں کو اسپتال میں ڈینگی سمیت ودیگر ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ کٹ، ٹیوب اور ادویات کی عدم دستیابی کے سبب شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ،وارڈوں میں ڈاکٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابرہے اور ان کا رویہ مسیحائی نہیں بلکہ فرعون جیسا ہے جبکہ عملے کی جانب سے بھی ذمہ داری سے گریز اور ناقابلِ قبول رویہ بھی انتہائی...
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کےقتل کیس میں تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو قتل کرکے ٹھنڈیانی کے قریب دفنایا گیا تھا، وردہ کو بظاہر گلا دبا کر قتل کیا گیا، اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔ ایبٹ آباد: ڈی ایچ کیو اسپتال سے مبینہ اغواء ہونے والی ڈاکٹر کی لاش مل گئیپولیس کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات ڈاکٹر وردہ 4 دسمبر کو اپنی دوست کے ساتھ گاڑی میں اسپتال سے گئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی منصوبہ...
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، وکیل محمد فیصل ملک پیش ہوئے اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، پراسیکیوٹر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پراسیکیوشن کی جانب سے شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ فریز کرنے سے متعلق مخالفت اور اعتراض نہیں کیا۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں کہا کہ اگر اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹ ڈی سیز کیے جائیں، تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں ںے بتایا کہ ہم نے علیمہ خان کے آئی ڈی کارڈ کے مطابق گورنر اسٹیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر روہتک میں بین الاقوامی پیرا ویٹ لفٹنگ ایتھلیٹ روہت کو قتل کر دیا گیا، جب انہوں نے ایک خاتون کو ہراسانی سے بچانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیلفی لینے کے تنازع سے شروع ہونے والے جھگڑے کے بعد پیش آیا، جبکہ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں تقریباً 10 مہمانوں نے روہت پر ہتھیاروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ زخمی ہونے کے بعد روہت کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دو روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب کے دوران راہول نامی شخص نشے کی حالت میں خواتین پر قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے لگا، جس...
بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے فیصلہ میڈیکل بورڈ کی حتمی سفارش پر کیا جائے گا، انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک، بی این پی کی قوم سے دعا کی اپیل خالدہ ضیا کے ذاتی معالج اور بی این پی کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے ہفتے کی شب ایورکیئر اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی ماہرین مل کر خالدہ ضیال کا علاج کر رہے ہیں اور جیسے ہی میڈیکل بورڈ بیرون ملک علاج کی تجویز دے گا، اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کر دیا...
وزیرِاعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیتے ہوئے ہیلتھ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، منسٹر پی اینڈ ڈی جام خان شورو ، منسٹر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری فننانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 16 فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہونے چاہیئں۔ سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی 178 اسکیمیں، 45.37 ارب روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ڈاکوؤں نے 7 سالہ بچے کو موبائل فون نہ دینے پر گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملزمان نے پہلے بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جب وہ موبائل نہ دے سکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، ابتدائی طبی معائنے اور اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کی حالت نازک بتائی جاتی تھی تاہم ڈاکٹروں نے اسے طبی سہولیات فراہم کر کے اس کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن پی پی کونسلر چودھری شبیر آرائیں پر مسلح افراد کی فائرنگ، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل شہر میں خوف کی فضا ،ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن اسٹیشن وارڈ نمبر دس میں پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں اپنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں چودھری شبیر حسین آرائیں کو دو گیاں لگیں واقع کی اطلاع پر اہلے محلہ نے فوری طور پر پڈعیدن اسپتال منتقل کردیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق واقعہ میں مبینہ ملوث پی پی کونسلر چودھری شبیر حسین آرائیں کے پڑوسی ببی ولد ناصر جٹ کے گھر کا پولیس نے...
امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد...
ڈاکٹر نومال نے کہا کہ حکومت کو ایسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سخت موقف اختیار کرنا چاہیئے جہاں یہ رجحان ظاہر ہوتا ہے کہ پڑھے لکھے لوگ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آسام اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نومال مومن نے مرکزی وزارت داخلہ اور آسام حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ آسام میں بدر الدین اجمل کے زیر انتظام حاجی عبدالمجید میموریل اسپتال کی تحقیقات کریں۔ انہوں نے یہ اپیل فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے منسلک وائٹ کالر دہشت گرد ماڈیول کے بے نقاب ہونے کے بعد کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نومال مومن نے کہا کہ ایک مسلم یونیورسٹی الفلاح کے کئی مسلمان ڈاکٹروں کے دہلی بم دھماکہ کیس...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی مقدمے کی سماعت کے دوران اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ میں مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ اچانک بینچ کے ایک رکن جسٹس انعام امین منہاس کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں سانس لینے میں دقت کا سامنا ہوا۔ جسٹس انعام امین منہاس کو فوری ابتدائی امداد کے لیے ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم ڈسپنسری لے جایا گیا جہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا جس پر ایمبولینس طلب کرکے انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹ میں فوری طور پر ایمبولینس بلوائی گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جس دوران سماعت یہ واقعہ پیش آیا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔ دوران سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">20 نومبر کو ملاقات برائے مزدوروں کے مسائلمختار حسین اعوان صدر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے مزدور نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن خان، خادم حسین، رزاق کاچھیلو، شہزاد اور حسین بنگش بھی موجود تھے۔ کمشنر نے سنجیدگی کے ساتھ مزدوروں کے مسائل سنے۔ مزدوروں نے کمشنر کی فعال قیادت اور عزم کو سراہا۔ اگلے ہی دن اچانک دورہ کرکے مسائل کے حل کا جائزہ لیا گیا۔21 نومبرکو کے وی ایس ایس ایچ اسپتال کا اچانک دورہمعزز کمشنر سیسی، ہادی بخش کْلہوڑو نے اسپتال کا غیر اعلانیہ دورہ کیا اور اہم شعبہ جات کا جائزہ لیا: آپریشن تھیٹر لیبارٹری سندھ ایچ آئی وی اسکریننگ سینٹر ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سی ٹی اسکین یونٹ اہم اقدامات اور ہدایات:سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سرکاؤس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکائٹری اسپتال میں یونیورسٹی کے قیام اور 2020 میں سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے ایکٹ پر عمل نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری صحت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس ریاضت علی سہڑ پر مشتمل آئینی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار غلام مرتضیٰ لغاری نے اپنے وکیل الطاف سچل اعواں کے ذریعے سرکٹ بینچ حیدرآباد میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت نے 2020 میں ایکٹ پاس کر کے اسپتال...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت جیل میں ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم نے ذہنی معذور لڑکی کو نولکھا ایک ہوٹل میں لے جا کرزیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ایک نجی اسپتال لے کر گیا۔ نجی اسپتال میں علاج سے انکار پر سرکاری اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم نے اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر کوٹ لکھپت میں ہی پناہ لے رکھی تھی۔ گرفتاری کے وقت ملزم کسی دوسرے شہر فرار ہونے کے لیے سامان تیار کر رہا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر حنا پرویز بٹ...
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے زخمی ہوکر میچ سے باہر ہونے سے انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ شبمن گل کو دوسرے دن کھیل کے دوران گردن میں تکلیف کے باعث فوراً کولکتہ کے ووڈلینڈز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گل کی حالت مستحکم ہے مگر طبی ماہرین ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )ماتلی کے قریب زرداری روڈ پر باراتیوں سے بھری تیز رفتار سوزوکی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 16 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ایدھی رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے سول اسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمی خواتین اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سوزوکی میں سوار خواتین اور بچے سنجر چانگ کے گاو?ں رئیس لکی رند سے بارات میں شرکت کے بعد ماتلی کی طرف آرہے تھے کہ...
اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پمزاسپتال میں کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، عدالتیں اوراسپتال سب غیر محفوظ ہیں اور اس وقت ملک کو ہر سطح پر پائیدار امن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر ناظم زون علی گیلانی، ڈاکٹر آفریدی سمیت اسپتال کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مالی معاونت فراہم...
رابندر ناتھ ٹیگور نے اپنی مشہور نظم گیتاں جلی میں ایک جگہ کہا ہے کہ انسانی زندگی اگر فی الواقع کسی قحط سے دوچار ہے تو وہ وقت کا قحط ہے۔اس سے بڑا کوئی قحط نہیں۔یہاں کسی کو بھی زیادہ وقت نہیں دیا گیا۔کرہٗ ارض پر ایک مختصر دورانیے کی زندگی اس وقت بہت بوجھل ہو جاتی ہے جب عمر ڈھل جائے،قویٰ مضمحل ہو جائیں،بیماریاں گھیر لیں،قریبی لوگ ساتھ چھوڑ جائیں یا تعاون نہ کریں۔ زندگی کے اس تکلیف دہ اور بوجھل پن کا رونا روتے ہوئے غالب نے کہا ہے کہ صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا۔ ہمارے ایک بہت ہی ٹیلنٹڈ دوست اور بہت محنتی کورس میٹ و شفیق بھائی کے ساتھ آج کل یہی...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ اداکار کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ان کی اہلیہ پرکاش کور گہرے صدمے میں روتے ہوئے ان کی زندگی کے لیے دعائیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود ہیں۔ ویڈیو میں بوبی دیول آنسوؤں کے ساتھ اپنے والد کے قدموں کو تھامے ہوئے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے دھرمیندر کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز پر سخت برہمی کا اظہار کیا، جو خاندان کے جذباتی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔ دھرمیندر کی صحت سب کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی تھی، کیونکہ حال ہی میں انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔ کئی نیوز چینلز نے ان کی موت کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں، جنہیں بعد میں ان کے اہل خانہ نے مسترد کر دیا۔ اس دوران اداکار کے خاندان نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟ سوشل میڈیا پر دھرمیندر کے اہل خانہ...
سٹی 42: لاہور سے اسلام آباد جانے والی نجی مسافر کمپنی کی بس موٹر وے انٹر چینج بھیرہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بس حادثہ میں ایک خاتون سمیت 3 مسافر جاں بحق ، 20 زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ طور ہر حادثہ ڈرائیور کے سوجانے کی بنا پر پیش آیا۔مسافر بس بے قابو ہو کر آگے جاتے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہوگئے ،ایک مسافر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔حادثہ میں جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا،حادثہ میں دو خواتین سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوۓ۔ مسافر بس...
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں مسافر وین الٹنے سے 14 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں پیش آیا، تیز رفتار مسافر وین کے الٹنے کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جارہے تھے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ میں گیس لیکج دھماکے میں جھلسنے والا 19 سال کا لڑکا اسپتال میں چل بسا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ گیس لیکج دھماکے کے 12 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ عدالتوں میں موجود وکلاء بھی اپنے کمروں سے باہر آگئے تھے، سلینڈر دھماکے سے سپریم کورٹ کی کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی۔
سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والا نوجوان آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پمز اسپتال کے برنس سینٹر کے مطابق 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد، جو دھماکے میں بری طرح جھلس گیا تھا، علاج کے دوران جاںبر نہ ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی اسد منیب ان 13 زخمیوں میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی عمارت کی بیسمینٹ میں واقع کیفے ٹیریا میں ہونے والے دھماکے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں اچانک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے عمارت لرز اٹھی۔میڈیا پر جاری ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا عمارت کی کینٹین میں موجود سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا بیسمنٹ میں نصب اے سی گیس پلانٹ کے قریب ہوا جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی اور وہاں موجود وکلا، عملہ اور دیگر افراد خوف کے عالم میں باہر نکل آئے۔ابتدائی طور پر زخمیوں کی تعداد چار بتائی گئی ہے،...
ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
—فائل فوٹو کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہارٹ اٹیک کے باعث الشفاء ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک ہوا جبکہ ٹیسٹ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل میں دو سٹنٹ ڈال دیئے۔
اسلام آباد س (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ نجی ٹی وی 365 نیوز نے ہسپتال ذرائعکے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے شاہد خاقان عباسی کے دل کی شریانوں میں دو سٹنٹ ڈالے ہیں۔ ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اس وقت ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ ایک روز میں چمن بارڈر...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سول ہسپتال کوئٹہ کے آڈٹ کے دوران ادویات کے ریکارڈ میں انحراف اور 537 روپے کے آکیسجن سلینڈر کیلئے 40 ہزار ادا کرنے سمیت دیگر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سنڈیمن پرووینشل (سول) ہسپتال کوئٹہ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں اور سنگین انتظامی بدنظمی کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین اصغر علی ترین کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 تا 2022 کے دوران اسپتال انتظامیہ نے 3 کروڑ روپے مالیت کی ادویات خریدیں، لیکن سپلائی آرڈرز اور بلز میں شدید تضاد پایا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق آرڈر ایک کمپنی...