کراچی کے سول اسپتال سے خاتون 3 ماہ کے بچے کو لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سول اسپتال سے 3 ماہ کے بچے کے اغوا کا واقعہ سامنے آگیا، جہاں علاج کے دوران ایک خاتون بچے کو لے کر فرار ہوگئی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بچے کی والدہ نے بتایا کہ 24 دسمبر کو ان کا بچہ بیمار تھا، جس پر وہ گھر کے قریب اسپتال جا رہی تھی، اسپتال جاتے ہوئے بچے کو فیڈر پلانے کے لیے میراں ناکا پر رکی، اس دوران ایک راہگیر خاتون نے اسپتال میں بچے کا مکمل علاج کرانے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ والدہ کے مطابق 25 دسمبر کو وہ خاتون میرے ساتھ بچے کو لے کر سول اسپتال گئی، جہاں بچے کو ڈرپ لگائی گئی اور دیگر طبی امداد فراہم کی گئی۔ والدہ نے بتایا کہ جب بچے کو ڈسچارج کروانے کا وقت آیا تو وہ خاتون اچانک بچہ لے کر فرار ہوگئی۔جبکہبچے کو لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ عیدگاہ میں درج کرلیا گیا ہے جب کہ خاتون ملزمہ کی جانب سے بچے کو اسپتال سے لے جانے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں خاتون کو ایک مرد کے ساتھ بچے کو شعبہ امراض اطفال سے باہر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق خاتون نے بچے کو کپڑے میں لپیٹ رکھا تھا اور اسپتال سے نکل کر فرار ہوگئی، فوٹیج میں خاتون اور مرد دونوں کے چہرے واضح نظر آرہے ہیں۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسپتال سے بچے کو لے کے مطابق
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔