خیبر پختونخواہ میں دو مختلف مقامات سے لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پبی میں ڈاگ اسماعیل خیل کے ویرانے سے نوجوان کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو آگ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول کی شناخت 29 سالہ اختر علی کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب محب بانڈہ میں دریائے کابل کے کنارے خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے قتل کیا۔
خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے۔ دونوں واقعات کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔