چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ بطور عالم دین ہمارا ظاہر، باطن اور ہر عمل شریعت کے مطابق ہونا چاہیے، حالات جیسے بھی ہوں فارغ التحصیل طلبہ خود کو دینی امور کے ساتھ جوڑے رکھیں،الحادی فتنہ دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، نوجوان نسل کو مختلف فتنوں سے بچانے کیلئے اہل مذاہب اپنا کردار ادا کریں، جدید ٹیکنالوجی اگرچہ انسانیت کی ترقی کا ذریعہ ہے، لیکن اس کا غلط استعمال نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف بھی لے جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دینی طلبہ موبائل کو تفریح کے بجائے حصول علم کاذریعہ بنائیں۔ بطور عالم دین ہمارا ظاہر، باطن اور ہر عمل شریعت کے مطابق ہونا چاہیے، حالات جیسے بھی فارغ التحصیل طلبہ خود کو دینی امور کیساتھ جوڑے رکھیں، موبائل فون ایک آلہ ہے، جس کا فائدہ یا نقصان اس کے استعمال پر منحصر ہے۔ دینی طلبہ کو اس کا مثبت استعمال سیکھنا چاہیے۔ دینی طلبہ اپنے وقت کی قدر کریں، موبائل فون کو اپنی علمی ترقی، دینی فہم اور دعوتی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے استعمال کریں اور ایک باکردار، باعلم اور ذمہ دار فرد بن کر معاشرے کی رہنمائی کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں 73ویں سالانہ تقریب ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بخاری شریف کا آخری سبق شیخ الحدیث مولانا غلام نصیرالدین چشتی نے پڑھایا جبکہ تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی۔ تقریب میں مفتی انورالقادی، مولانا محبوب احمد چشتی، ڈاکٹر سلیمان قادری، مفتی محمد عارف، ڈاکٹر حسیب قادی، مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی ندیم قمر، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا وقاص فریدی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ، طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے مذاہب کے حوالے سے مختلف فتنوں اور چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحادی فتنہ دنیا میں بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، نوجوان نسل کو مختلف فتنوں سے بچانے کیلئے اہل مذاہب اپنا کردار ادا کریں، جدید ٹیکنالوجی اگرچہ انسانیت کی ترقی کا ذریعہ ہے، لیکن اس کا غلط استعمال نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف بھی لے جا سکتا ہے۔ نوجوان سوشل میڈیا کامثبت استعمال کریں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نوجوان نسل کو

پڑھیں:

نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا

 

 

بھارت میں نیٹ (NEET) امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے خلاف دہلی سے شروع ہونے والا احتجاج اب ملک کے مختلف شہروں تک پھیل گیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے ہیں، جبکہ دہلی یونیورسٹی نے اپنے طلبہ اور اساتذہ کو جنتر منتر پر جاری احتجاج میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیپر لیک کے خلاف احتجاج اب صرف دارالحکومت دہلی تک محدود نہیں رہا۔ ممبئی، کولکاتا، بنگلورو، حیدرآباد، پٹنہ، لکھنؤ، چندی گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی طلبہ تنظیموں نے ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ متعدد مقامات پر طلبہ نے امتحانی نظام میں اصلاحات، پیپر لیک میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی اور شفاف امتحانی عمل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Huge crowd of students floods roads of Nashik.

Student protest is now getting pan India surge. pic.twitter.com/tW5HlH2LuY

— VIZHPUNEET (@vizhpuneet) July 23, 2026

ادھر اپوزیشن جماعتیں بھی طلبہ کی حمایت میں میدان میں آ گئی ہیں۔ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی اور ’انڈیا اتحاد‘  کے دیگر رہنماؤں نے احتجاجی طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

دوسری جانب نیٹ دہلی یونیورسٹی نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنتر منتر پر ہونے والے اجتماعات سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت منظم کیے جاتے ہیں اور کسی بھی غیرقانونی مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایسے اقدامات طلبہ کی سلامتی، تعلیمی مستقبل اور پیشہ ورانہ مواقع کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں احتجاجی سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، نئی دہلی میں طلبہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج

یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی اور گمراہ کن خبروں سے بھی خبردار کرتے ہوئے طلبہ کو غیر مصدقہ معلومات شیئر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ پیپر لیک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاہم طلبہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت احتجاج دہلی احتجاج نیٹ پیپر لیک

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران