Jasarat News:
2026-07-24@09:53:47 GMT

گرم کپڑوں پہ لگے روئیں کیسے صاف کریں؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اکثر گرم کپڑوں پہ روئیں آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر عموما محسوس ہوتا ہے کہ کپڑا بہت پرانا ہے۔ بہرحال اسے صاف کرنا بھی مشکل مرحلہ لگتا ہے اور بعض دفعہ اس کی صفائی کے لئے ایسے برش کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے گرم کپڑوں کے خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ذیل میں ہم بتاتے ہیں کہ کس طرح ن روؤں کو صاف کرسکتے ہیں
طریقہ نمبر ۱۔ روئیں والے گرم کپڑے کو لیں اور اس کو سیدھا کرکے چاروں طرف کھینچ لیں تاکہ کپڑے میں شکنیں نہ آئیں۔اب ایک الیکٹرک شیونگ مشین لیں خاص طور پر وہ مشین جو آپ اپنی جلد کے روؤں کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔اس مشین کو ہلکے ہاتھ کے ساتھ کپڑوں میں لگائے روؤں کی سمت کی جانب استعمال کریں ۔
طریقہ نمبر۲۔کپڑے کو مضبوطی سے پکڑلیں جیساکہ آپ کے الیکٹرک شیونگ مشین کے استعمال میں کیا تھا۔اب ایک ریزر لیں اور اسے آپ کپڑے میں لگے روؤں کی مختلف سمتوں میں آہستگی کے ساتھ ٹھہرا کر استعمال کریں۔ریزر کو آہستگی کے ساتھ مزید تیڑھا کرتے ہوئے کپڑے کے دھاگوں کو کاٹیں تاکہ جتنا زیادہ ممکن ہوسکے صاف ہو جائے ۔
طریقہ نمبر ۳:اس کے لئے بہتر ہو گا کہ ایک کاٹن ٹیپ کا استعمال کریں اور اس کے کچھ حصے کو قینچی کی مدد سے کاٹ لیں ۔اس کے چپکنے والے حصے کو کپڑے کی سمت میں کرکے لگائیں اور اپنی انگلیوں کی مدد سے اسے مزید دبائیں ۔اس کپڑے کے مختلف سمتوں کی جانب نکالیں اور یہی عمل بار بار کریں جب تک کہ سارے روئیں ختم نہ ہوجائیں ۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی