طلبہ قوم کا مستقبل، اگلے الیکشن نہیں اگلی نسل کا سوچنا ہے: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
پشاور، اسلام آباد ( بیورو پورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے گزشتہ رات یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے قائم زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے کلاس رومز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور درکار اساتذہ کی فوری فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ طلبہ کی درخواست پر وزیر اعلی نے زمونگ کور کے سرکاری کالجز میں زیر تعلیم بچوں کی فیس مکمل معاف کرنے جبکہ نجی کالجز میں زیر تعلیم بچوں کی پوری فیس صوبائی حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ایٹا میرٹ اسکالرشپس میں زمونگ کور کے بچوں کے لیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ خیبرپی کے حکومت یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم کے حصول کے تمام مواقع ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی تاکہ ان بچوں میں احساس محرومی پیدا نہ ہو اور وہ ایک کامیاب اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے خصوصی کمپلینٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ زمونگ کور میں مقیم طلبہ اپنے مسائل اور شکایات براہ راست وزیر اعلیٰ نے زمونگ کور کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے اکاونٹس سسٹم اور بچوں کو وظیفے کی ادائیگی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں نظاموں کو فوری طور پر ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ کالجز اور سپورٹس اکیڈمیز جانے والے بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ مزید برآں، طلبہ کی شکایات پر وزیر اعلیٰ نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے کے معاملے اور بچوں کو فراہم کی جانے والی ہائیجین کٹس کی تقسیم سے متعلق فوری انکوائریوں کی بھی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ٹیکس کا پیسہ اہم ہے طلبہ قوم کا مستقبل ہیں، غفلت یا غیر سنجیدگی ناقابل برداشت، اگلے الیکشن کا نہیں اگلی نسل کا سوچنا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے ان بچیوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کرایا، ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور تفصیلی و خوشگوار انداز میں ان سے گفتگو کی۔ سہیل آفریدی نے بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ بچیوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یادگار لمحات گزارے اور مدعو کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ زمونگ کور کی اصل مالک ہیں اور ہم آپ کے خادم ہیں جب تک آپ تعلیم مکمل کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو جاتیں، عمران خان کی حکومت آپ کا بھرپور خیال رکھے گی۔ دریں اثناء سہیل آفریدی کے زیر صدارت خیبر پی کے ٹرانسمیشن لائن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے بارے اجلاس ہوا۔ انہوں نے خیبر پی کے ڈسٹری بیوشن کمپنی کی فزیبلٹی 6 ماہ میں مکمل کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے مسودہ کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ آئندہ چار سالوں کے دوران جاری منصوبوں کی تکمیل سے 800 میگاواٹ بجلی دستیاب ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے زمونگ کور بچوں کے لیے وزیر اعلی کی ہدایت
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز: کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسینؑ میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث، وضو، صوم، صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی، تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔