Islam Times:
2026-07-24@11:08:34 GMT

کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار

مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی، جس کے بعد مقتولہ انیلا بچوں کی کفالت کررہی تھی، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے مائی کولاچی میں مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کے قاتل مسرور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس نے مائی کولاچی سے ملنے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مسرور نے ہی خاتون انیلا اور تینوں بچوں کو قتل کیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے اس قبل پولیس کو بتایا تھا کہ بہن سے ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔ بھائی نے بتایا کہ 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، پھر 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔ مصطفیٰ نے بتایا کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی، جس کے بعد مقتولہ انیلا بچوں کی کفالت کررہی تھی، بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار