یتیم بچیاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی مہمان بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260105-08-16
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر سہیل آفریدی نے ان بچیوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کرایا، ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور تفصیلی و خوشگوار انداز میں ان سے گفتگو کی۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بچیوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، زمونگ کور میں مقیم یتیم اور بے سہارا بچیوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں یادگار لمحات گزارے اور مدعو کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلیے قائم ’’زمونگ کور‘‘ ماڈل انسٹیٹیوٹ کا گزشتہ رات اچانک دورہ کیا اور زمونگ کور میں مقیم بچوں اور انتظامیہ سے ملاقات کی، مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کے کلاس رومز میں کیمروں کی تنصیب اور درکار اساتذہ کی فوری فراہمی کا بھی حکم دیا ۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بچوں کیلیے کمپلینٹ سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، زمونگ کور کے نجی کالجز میں زیر تعلیم بچوں کی فیس حکومت ادا کرے گی، انہوں نے ایٹا میرٹ سکالرشپس میں زمونگ کور کے بچوں کیلیے خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی بھی ہدایت کی اور زمونگ کور کا اکاؤنٹس سسٹم اور بچوں کو وظیفے کی ادائیگی کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کا حکم دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یتیم اور بے سہارا سہیل ا فریدی نے وزیر اعلی زمونگ کور بچوں کی
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز