یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی مہمان بن گئیں، تحائف تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کو خصوصی مہمان بنا کر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک خوبصورت ظہرانے کا اہتمام کیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بچیوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کرایا، ان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں سیلفیاں بنائیں اور ان سے تفصیل سے بات چیت کی، جبکہ تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے یتیم بچوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر وقت گزارا اور بچوں کو احساس دلایا کہ وہ تنہا نہیں ہیں pic.
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) January 4, 2026
بچیوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں گزارے گئے وقت کو یادگار قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ زمونگ کور کی اصل مالک ہیں اور ہم آپ کے خادم ہیں۔ جب تک آپ تعلیم مکمل کر کے اپنے قدموں پر کھڑی نہیں ہو جاتیں، عمران خان کی حکومت آپ کا مکمل خیال رکھے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بچیوں کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ بچیوں کی آواز مزید مؤثر انداز میں سنی جا سکے۔
واضح رہے کہ ’زمونگ کور‘ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو پاکستان میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے کام کر رہی ہے۔
اس تنظیم کا مقصد بچوں کو ایک محفوظ، معاون، اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ تعلیم حاصل کریں، ان کی ضروریات پوری ہوں اور ان کی ذہنی و جسمانی ترقی کا بھرپور خیال رکھا جائے۔ ’زمونگ کور‘ پشتو زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے ’ہمارا گھر‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بے سہارا بچیاں تحائق تقسیم سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بے سہارا بچیاں سہیل ا فریدی وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز سہیل آفریدی نے زمونگ کور وزیر اعلی بے سہارا
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔