دنیا بھر میں سانپ کو اس کے زہریلے ڈنک کی وجہ سے خطرناک تصور کیا جاتا ہے اور خوف پایا جاتا ہے کیونکہ سانپ کے ڈسنے سے انسان کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔

سانپ اپنے اندر انتہائی زہریلا مواد پیدا کرتا ہے اور اپنے خطرناک دانتوں کے ذریعے جسم میں داخل کرتا ہے اور  جب وہ ایسا کر دیتا ہے تو عموماً ڈسے ہوئے انسان کے بچنے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں، اسی لیے لوگ ان سے دور رہتے ہیں لیکن تمام تر احتیاط کے باوجود ہر سال بڑی تعداد میں انسان سانپ کے ڈسنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ کئی متاثرہ افراد زہر کے اثرات سے بچ بھی جاتے ہیں، چاہے بروقت طبی امداد ملنے کی وجہ سے ہو یا اس لیے کہ انہیں کسی بے ضرر سانپ نے ڈسا ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ روز متھرا میں پیش آیا جہاں ایک ادھیڑ عمر شہری کو کسی میڈیکل سینٹر یا اسپتال کے احاطے میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں انہیں سانپ نے ڈس لیا تھا اور وہ اسی وجہ سے میڈیکل سینٹر آئے ہیں مگر ابھی تک کسی ڈاکٹر نے ان کا معائنہ نہیں کیا۔

مذکورہ شہری علاج میں تاخیر پر شکوہ کر رہے ہیں اور جب ان سے پوچھا گیا کہ سانپ کہاں ہے تو وہ انتہائی بے خوفی اور آسانی کے ساتھ اپنی جیکٹ کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں اور زپ کھول کر سانپ نکال کر دیکھا دیتے ہیں جو بظاہر  کوبرا معلوم ہوتا ہے، جس کا شمار دنیا کے زہریلے ترین سانپوں میں ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متھرا میں ایک ای رکشا ڈرائیور کو سانپ نے ڈس لیا اور وہ بھی کوئی عام سانپ نہیں بلکہ ایک زہریلا سانپ تھا اور یہ ڈرائیور ضلعی اسپتال میں کھڑ ے ہو کر چیخ رہا تھا کہ اس کا علاج نہیں ہو رہا اور اسی دوران کسی نے ان سے پوچھا کہ ’سانپ کہاں ہے‘ تو انہوں نے اپنی جیکٹ کے اندر سے ایک زندہ سانپ نکال لیا۔

ای رکشا ڈرائیور کی جانب سے سانپ دکھانے کا منظر کیمرے میں محفوظ کیا گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھے وائرل ہوگئی۔

मथुरा में एक ई-रिक्शा वाले को सांप ने काट लिया।

सांप ऐसा वैसा नहीं- एकदम फ़नधारी

आदमी जिला अस्पताल में खड़े होकर चिल्ला रहा था कि उसका इलाज नहीं हो रहा।

तभी एक ने कहा - कहां है सांप? तो उसने जैकेट के अंदर से जिंदा सांप निकाल कर दिखा दिया।

ग़ज़ब धुरंधर लोग हैं ???? pic.

twitter.com/k4nSnrIRin

— Govind Pratap Singh | GPS (@govindprataps12) January 13, 2026

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہے اور

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل