کنزیومر پروٹیکشن عدالت کراچی جنوبی نے مریض کو غلط لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے آغا خان یونیورسٹی اسپتال کو 16 لاکھ 80 ہزار روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسپتال طبی غفلت اور ناقص سروس کا مرتکب ہوا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار کے لیبارٹری ٹیسٹ میں ہیپاٹائٹس سی کو ری ایکٹو ظاہر کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید ذہنی دباؤ، خوف اور سماجی بدنامی کا شکار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن اذان کے  والدین کو انصاف مل گیا، کے الیکٹرک بھاری ہرجانہ ادا کریگا

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ارسلان راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ غلط اور خوفناک رپورٹ نے مریض کی زندگی پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے۔

درخواست گزار نے وہی لیبارٹری ٹیسٹ بعد ازاں ڈاؤ لیب سے کروایا، جہاں رپورٹ میں ہیپاٹائٹس سی نان ری ایکٹو پایا گیا۔

دورانِ سماعت یہ بات بھی سامنے آئی کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال نے نمونوں کے تبادلے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ درخواست گزار کو کسی اور مریض کی رپورٹ جاری ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل کو 425 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

عدالت نے فیصلے میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال نے لیبارٹری کے معیاری اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

عدالت کے مطابق اسپتال کسی مستند لیبارٹری اسٹاف کو بطور گواہ پیش کرنے میں بھی ناکام رہا، جو اس کی غفلت کو مزید واضح کرتا ہے۔

کنزیومر پروٹیکشن عدالت نے قرار دیا کہ غلط اور خوفناک طبی رپورٹ کا اجرا سنگین غفلت کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ فیصلہ صارفین کے حقوق کے تحفظ اور طبی اداروں کو معیار اور احتیاط کا پابند بنانے کے حوالے سے ایک اہم مثال ثابت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپتال آغا خان یونیورسٹی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کراچی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میڈیکل رپورٹ ہرجانہ ہیپاٹائٹس.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپتال ا غا خان یونیورسٹی سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کراچی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میڈیکل رپورٹ ہیپاٹائٹس درخواست گزار عدالت نے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق