پی ٹی آئی نے سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ سے رجوع کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے چیئرمین سینیٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما عون عباس بپی نے نااہلی کی درخواست چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیف اللّٰہ ابڑو نے 27ویں آئینی ترمیم پر پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، حالانکہ وہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے رکن تھے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ سینیٹرز کو ترمیم کے خلاف ووٹ دینے کے لیے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا، تاہم سیف اللّٰہ ابڑو نے پارٹی لائن کی خلاف ورزی کی۔
پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے بعد سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہلی کے لیے آرٹیکل 63 اے کے تحت الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جانا چاہیے۔
یہ قدم پارٹی کے لیے اہم ہے کیونکہ اس سے پارٹی رکنیت اور آئینی پوزیشن کے حوالے سے واضح مثال قائم ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سیف الل ہ ابڑو کے لیے
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔