data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار میں مبتلا ہونے کے بعد برسبین کے اسپتال میں داخل تھے، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا اور وہ کچھ عرصہ کوما میں بھی رہے۔

ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست اور سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں اسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، تاہم مکمل صحت یابی کے لیے طویل بحالی کا مرحلہ درپیش ہے۔

ایڈم گلکرسٹ کے مطابق ڈیمین مارٹن کے اہلِ خانہ نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کوششوں سے ان کی حالت میں بہتری آئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈیمین مارٹن

پڑھیں:

راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل

راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔

پولیس کے مطابق  بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے  کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو  بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔

پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان  کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق