وزیراعلیٰ کے احکامات پر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کو فارغ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
پشاور:
لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات بالآخر دو ہفتوں بعد عمل درآمد کر دیا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو ناقص کارکردگی کے بجائے مدت ملازمت کے خاتمے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ نے ڈائریکٹر کو مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر کی اسامی پہلے ہی مشتہر کی جا چکی ہے، ڈائریکٹر ڈاکٹر ابرار کو مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی جا رہی ہے، نئے ڈائریکٹر کی میرٹ پر جلد تقرری کی جائے گی۔
مزید پڑھیںپشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
اسپتال کے ڈائریکٹر کی مدت ملازمت پانچ سال بعد 31 دسمبر 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خراب کارکردگی پر اسپتال کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔ اسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے معاملے پر انکوائری کمیٹی مقرر کر دی تھی۔
انکوائری کمیٹی کو 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد بھی اسپتال ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مدت ملازمت اسپتال کے
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔