data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) حیدرآباد میرپورخاص ہائی وے پر ٹنڈوجام باغ بی بی فاطمہ کے قریب حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بائیکرز نے یہاں سے ریس کا مقابلہ منعقد کیا جس کی وجہ سے ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید پریشانی سے گزرنا پڑا اور مسافروں نے اپنی گاڑیاں انہیں دیکھ کر سڑک کے کنارے پر کھڑی کردیں۔ واضح رہے اس ہائی وے کے دونوں کناروں پر نہریں موجود ہیں جس کی وجہ سے گاڑی اگر ذراسی نیچے اتریی تو وہ نہر میں جاگرے گی اور اس طرح کے کئی حادثے ہو چکے ہیں اور اس کے قریب زرعی زمین بھی بہت نیچے ہے جس کی وجہ سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ بائیکرز کا یہ مقابلہ ہائی وے کے میرپوخاص آنے اور جانے والے دونوں راستوں پر منعقد ہوا اس مقابلے کے دوران انتظامیہ بالکل منظر سے غائب نظر آئی جبکہ اس ہائی وے پر چند قدم کے فاصلے پر اسسٹنٹ کمشنر کا آفس راہوکی تھانہ ٹنڈوجام تھانہ موجود ہے اور اسی ہائی وے پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا راول ہائوس بھی موجود ہے جس کی وجہ سے اس ہائی وے کے خاص طور پر ٹنڈوجام تک اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے اور پولیس گشت پر یا جگہ جگہ کھڑی نظر بھی آتی ہے لیکن اس ریس کے دوران پولیس اس ہائی وے سے بالکل غائب نظر آئی جس کی وجہ بائیکرز نے کھل کرمستی کی اور مسافروں کوتنگ کیا ایک بائیکر کی گاڑی اس ریس کے دوران ان سے بچنے کے لیے سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے جاٹکرائی اور وہ ہوا میں اڑتی سڑک کے درمیان گری اس کی وجہ سے کار کو بھی بہت نقصان پہنچا جبکہ دوسرے کی ہائی وے پر موجود دیوار سے جاکر ٹکرائی اس حادثے میں دونوں بائیکرزکو شدید زخمی حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا جب اس ریس کی وجہ سے ایک گھنٹے سے زائد وقت اس سڑک پر ٹریفک معطل رہی اور مسافر اپنی جانیں اور گاڑیوں کو بچانے کے لیے محفوظ جگہوں پر کھڑے ریس کے ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ریس انتظامیہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈرائیور امجد خان نے کہا کہ انتظامیہ ان کی سرپرستی کرتی ہے تو ریس ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں شدید مسائل سے گزرنا پڑتا ہے اور کسی حادثے سے بچنے کے لیے ہمیں ریس ختم ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے اسی طرح اس ہائی وے پر کوئی حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے مصوم بچے پتنگ لوٹتے پھرتے نظر آتے ہیں اپنی زندگی کی پروا کیے بغیر جبکہ میرپورخاص حیدرآباد ہائی وے جو صرف 65کلو میٹر ہے لیکن یہ پاکستان کا مہنگا ترین ٹول ٹیکس والا ہائی وے ہے اس پر سفر کرنے والوں کو بھاری ٹول ادا کرنا پڑتا ہے لیکن ان کو ٹول پلازہ انتظامیہ کی جانب سے کو ئی ان کی حفاظتی سہولت حاصل نہیں۔
ٹنڈوجام، حیدرآباد میرپور خاص ہائی وے پر موت کا کھیل جاری ہے

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جس کی وجہ سے ہائی وے پر اس ہائی وے اور اس ہے اور

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی