فلم ’شعلے‘ کا منظر حقیقت بن گیا، محبت کی خاطر بسنتی ہائی وولٹیج ٹاور پر چڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, December 2025 GMT
بھارتی فلم شعلے کا ایک یادگار منظر نصف صدی بعد حقیقی زندگی میں اس وقت تازہ ہوگیا، جب میرٹھ میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب سے شادی کے مطالبے پر ہائی وولٹیج بجلی کے ٹاور پر چڑھ کر سب کو حیران کر دیا۔ فرق صرف اتنا تھا کہ فلم میں ویرو اپنی بسنتی کے لیے خطرہ مول لیتا ہے، جبکہ اس بار بسنتی خود ویرو کو پانے کے لیے جان جوکھوں میں ڈال بیٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ میرٹھ میں پیش آیا، جہاں بسنتی نامی لڑکی نے اپنی محبت کے اظہار اور شادی کے مطالبے کے لیے بجلی کے اونچے ٹاور پر چڑھ کر ہنگامہ برپا کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو نیچے اتارنے کی کوشش کی، مگر اس نے صاف الفاظ میں شرط رکھ دی کہ اگر اس کی شادی ویرو سے نہ کرائی گئی تو وہ اپنی جان دے دے گی۔
کئی گھنٹوں تک پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بسنتی کو قائل کرنے میں ناکام رہیں۔ بالآخر حکمتِ عملی بدلتے ہوئے اس کے محبوب ویرو کو بھی موقع پر بلایا گیا، جس کے بعد حالات قابو میں آئے اور پولیس لڑکی کو بحفاظت ٹاور سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔
علاقہ ایس ایچ او کے مطابق لڑکا اور لڑکی کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند ہیں، تاہم مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے کے باعث خاندانوں کی جانب سے رکاوٹ سامنے آ رہی ہے۔ اسی تنازع نے لڑکی کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ دونوں خاندانوں کو دورالہ تھانے طلب کر کے بات چیت کی جا رہی ہے، جبکہ لڑکی کی کونسلنگ بھی جاری ہے تاکہ اسے اس طرح کے خطرناک اقدامات سے روکا جا سکے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ فلمی کہانیاں کبھی کبھار حقیقی زندگی میں بھی حیران کن انداز میں دہرائی جا سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی Dec 28 2025 09 20 AM
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔