پاور بینک نے چین سے جنوبی کوریا جانے والی پرواز کے مسافروں کو اسپتال پہنچادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
چین سے جنوبی کوریا جانے والی پرواز میں پاور بینک میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد 8 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ ہفتے کی صبح 10 جنوری کو پیش آیا جب ٹی وے ایئر کی پرواز TW634 چین کے صوبہ ہینان کے شہر سانیا سے جنوبی کوریا کے شہر چیونگ جو روانہ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک ساتھ رکھنے کی پابندی کیوں لگائی؟
پرواز صبح تقریباً 2.
ایئرلائن کے مطابق کیبن کریو نے فوری طور پر پاور بینک کو بیگ سے نکالا اور ہنگامی حفاظتی طریقہ کار کے تحت اسے پانی میں ڈال دیا، جس سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پرواز بحفاظت چیونگ جو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح 6.37 بجے لینڈ کر گئی، جو مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں پاور بینکس کے ساتھ فضائی سفر پر پابندی کیوں لگائی گئی؟
لینڈنگ کے بعد دھواں سانس میں جانے کے باعث 8 افراد، جن میں 5 مسافر اور 3 فلائٹ اٹینڈنٹس شامل تھے، قریبی اسپتال منتقل کیے گئے۔ بعد ازاں تمام متاثرہ افراد کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ اپنے گھروں کو واپس روانہ ہو گئے۔
جنوبی کوریا کی وزارتِ لینڈ، انفراسٹرکچر اینڈ ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق پاور بینک کی گنجائش اور کیری آن سامان سے متعلق قواعد کی پاسداری کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کا پاور بینک جعلی ہے؟ ان علامات سے پتہ چلائیں
واضح رہے کہ عالمی قوانین کے تحت یکم مارچ 2025 سے پاور بینکس کو کیبن کے اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھنے کی اجازت نہیں ہے اور ان پر سخت ضوابط لاگو ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپتال آگ پاور بینک پرواز جنوبی کوریا چین دھواں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپتال پاور بینک پرواز جنوبی کوریا چین دھواں جنوبی کوریا پاور بینک
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔