صوبائی نگران وزراء ڈاکٹر نیاز علی اور غلام عباس نے کہا ہے کہ بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے بلتستان کے چاروں وزراء ایک ہی پیج پر ہونگے، ہم سب یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے، مشترکہ کوششوں کے ذریعے سے ہی مسائل کا پائیدار اور موثر حل نکالا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی نگران وزراء ڈاکٹر نیاز علی اور غلام عباس نے کہا ہے کہ بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے بلتستان کے چاروں وزراء ایک ہی پیج پر ہونگے، ہم سب یہاں کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے، مشترکہ کوششوں کے ذریعے سے ہی مسائل کا پائیدار اور موثر حل نکالا جا سکتا ہے۔ مشترکہ کوششوں کے فقدان کے سبب مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں، انشاء اللہ ہم ایک ٹیم کی شکل میں یہاں کے عوام کی مشکلات دور کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے موقع پر آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر آصف رضا نے ہسپتال کے امور اور مسائل سے متعلق وزراء کو بریفنگ دی۔ وزراء کی آر ایچ کیو آمد کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر نیاز علی اور غلام عباس نے کہا کہ آر ایچ کیو ہسپتال سکردو پر پورے بلتستان کا بوجھ ہے، اس کے مسائل کا ادراک ہے، ہسپتال کے بجٹ میں اضافے کی بھی سفارش کریں گے۔ وزیراعلی سے آر ایچ کیو ہسپتال کے مسائل سے متعلق بات کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مسائل کے حل کیلئے بلتستان کے کریں گے ایچ کیو

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک