انڈومنٹ فنڈ کی بندش غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام ہے، دیامر یوتھ موومنٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
دیامر یوتھ موومنٹ کے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مریض اس وقت پاکستان کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کا انحصار گلگت بلتستان سی ایم انڈومنٹ فنڈ پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر یوتھ موومنٹ نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش کو غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ دیامر یوتھ موومنٹ کے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مریض اس وقت پاکستان کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کا انحصار گلگت بلتستان سی ایم انڈومنٹ فنڈ پر ہے، ایسے نازک اور کھٹن حالات میں انڈومنٹ فنڈ کی بندش ایک غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام ہے جس کے باعث مریضوں کا علاج خطرے میں پڑ چکا ہے، اور کئی خاندان شدید زہنی و مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان سی ایم انڈومنٹ فنڈ کو فوری طور پر بحال کیا جائے، زیر علاج تمام مریضوں کے علاج معالجے کے اخراجات بلاتعطل ادا کیے جائیں، مستقبل میں کسی بھی مریض کو علاج سے محروم نہ رکھنے کیلئے ایک مستقل اور شفاف پالیسی وضع کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان انڈومنٹ فنڈ
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی