گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے پر کوئی اعتراض نہیں، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
جی بی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں جی بی کو حصہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت نہیں کی، یہ محض ہمارے مخالفین کی ذہنی اختراع ہے، ہم خود چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت کی اور نہ ہی ہمیں اس پر کوئی اعتراض ہے، اگر وفاق گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیتا ہے تو ہمیں بہت خوشی ہو گی، یہ بات قطعی طور پر درست نہیں ہے کہ ہم نے جی بی کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کی کوئی مخالفت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل کی قیادت میں ان سے ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں انجنیئر اسماعیل کے علاؤہ پیپلز پارٹی کے رہنما محمد موسیٰ، شوکت حسین اور کرار شاہ جی شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گلگت بلتستان کے عوام خاص کر کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی اور این ایف سی ایوارڈ کے قضیے کو وزیراعلی کے سامنے اٹھایا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں جی بی کو حصہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت نہیں کی، یہ محض ہمارے مخالفین کی ذہنی اختراع ہے، ہم خود چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جائے، ہم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں، دوسروں کو حقوق دینے کی کبھی مخالفت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کارڈیک ہسپتال کو سندھ کا شعبہ صحت دیکھے گا، چاہتے ہیں کہ کارڈیک ہسپتال کو جدید سہولیات سے مزین کیا جائے۔ کوشش ہو گی کہ دیامر اور بلتستان میں بھی کارڈیک یونٹ قائم کیا جائے تاکہ وہاں ہارٹ کے مریضوں کے علاج و معالجے کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ کراچی میں جہاں جہاں گلگت بلتستان کے لوگ مقیم ہونگے وہاں انفراسٹرکچر، صحت کے شعبوں میں کام کیا جائے گا، سیوریج کے مسائل حل کریں گے، پانی کے ایشوز بھی حل ہونگے۔ ڈیویلپمنٹ پیکج سے کراچی میں مقیم جی بی کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں کو جلد مناسب جگہ پر قبرستان کیلئے زمین الاٹ کر کے دی جائے گی تاکہ انہیں درپیش مشکلات دور ہو اور قبرستان کا مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بینک کے ملازمین کے سروس اسٹرکچر کی منظوری کیلئے بھی سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں جی بی کے طلبہ کیلئے مختص نشستیں بڑھائی جائیں گی تاکہ جی بی کے طلبہ کو زیور علم سے آراستہ کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقیم مراد علی شاہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت حصہ دینے کی وزیر اعلی کے لوگوں جی بی کے کہ گلگت
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ