صدر آصف علی زرداری آج سے سولہ جنوری تک وفد کے ہمراہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق   دورے میں صدر مملکت کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ اس دوران صدر آصف زرداری بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ولی عہد و وزیر اعظم بحرین شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں باہمی دلچسپی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور برادر خلیجی ملک بحرین کے درمیان طویل عرصے سے قائم تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و اقتصادی شراکت داری، دفاع و سلامتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کو وسعت دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی