صدر زرداری آج سے 16 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2026 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری آج 13 سے 16 جنوری 2026ء تک مملکتِ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران صدرِ پاکستان، مملکتِ بحرین کے فرمانروا، عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، اور بحرین کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات