صدر آصف زرداری بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
فائل فوٹو۔
صدر آصف زرداری کل سے 16جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی بحرین کا دورہ کرے گا۔
صدر آصف زرداری کی بحرین کے فرمانروا شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت بھی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات