ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سی ایم کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی پاکستان دل ہے، اس شہر نے پھر ثابت کیا کہ یہ عمران خان کا شہر ہے، ہم ایم ڈبلیو ایم کے مشکور ہیں جس نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس ہمارے رہبر ہیں جو ہماری بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونخواہ مُحمد سہیل خان آفریدی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سولجربازار میں رہنماوں سے ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال، پھول نچھاور کئے، گلدستے اور سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی تحفے میں پیش کی جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری فردوس شمیم نقوی، پارلیمانی لیڈر قومی شاہد خٹک، ممبر قومی اسمبلی عادل خان بازائی، نعیم حیدر پنجوتھہ، نادیہ خٹک سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور کراچی کے رہنماؤں سمیت کارکنان و عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر صوبائی آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم سندھ علامہ حیات عباس نجفی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، صدر وحدت عزاداری وِنگ کراچی رضی حیدر رضوی، صدر وحدت یوتھ وِنگ کراچی علی حیدر کاظمی، صوبائی رہنما ناصرالحسینی، علی احمر، صدر ضلع ملیر احسن عباس رضوی، آصف صفوی، عارف رضا، راحب علی عمائدین پاراچنار اور دیگر رہنما بڑی تعداد میں استقبال کیلئے موجود تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے سندھ اسٹریٹ احتجاج کو عوام نے خوش آمدید کیا ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان بحالی کی موومنٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے، ملکی عوام قانون و آئین کی بالادستی، مہنگائی کا خاتمہ اور جمہوریت چاہتے ہیں، کراچی کی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ 8 فروری کا مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں آئین کی بحالی پالینٹ کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی ہر کال پر سندھ میں لبیک کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مہمان وزیر اعلیٰ کے پی کے ساتھ رویہ قابل مذمت ہے، ملک میں فارم 47 کی حکومت ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے، 8 فروری سے پہلے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور سی ایم کے پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ کراچی پاکستان دل ہے، اس شہر نے پھر ثابت کیا کہ یہ عمران خان کا شہر ہے، ہم ایم ڈبلیو ایم کے مشکور ہیں جس نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس ہمارے رہبر ہیں جو ہماری بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ حیات عباس اور علامہ صادق جعفری نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قائدین کا وحدت ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا اور حقیقی آزادی کی اس عظیم جدوجہد میں آخری سانس تک ساتھ دینے کا عزم کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم سہیل آفریدی وزیر اعلی پی ٹی آئی کے پی کے نے کہا ایم کے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ