علیؑ کا بیٹا سید علی خامنہ ای میدان عمل میں ثابت قدمی سے کھڑا ہے، علامہ نثار قلندری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے راہ خدا میں جو پُرخلوص جدوجہد کی، اسے قبول کرتے ہوئے خدا نے شہید سلیمانی کی بامقصد حیات کو عظیم شہادت سے متصل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار احمد قلندری کا کہنا ہے کہ شہدائے مقاومت نے اپنی مزاحمت سے عالمی طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنایا، انہیں پسا کیا، انہیں دنیا بھر میں رسوا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای سے متعلق گمراہ کن خبریں پھیلانے والے نہیں جانتے کہ علیؑ کا بیٹا کبھی بھی میدان سے فرار اختیار نہیں کرتا، وہ آج بھی میدان میں ثابت قدمی سے کھڑا ہوا ہے، رہبر معظم نے واضح کر دیا ہے کہ نمرود، فرعون، رضا شاہ کی طرح ٹرمپ کا بھی اپنے اقتدار کے عروج کے وقت جلد خاتمہ ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حامیان مظلومین جہان کراچی کے زیر اہتمام یاد شہدائے مقاومت و حمایت مظلومین جہان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ نثار احمد قلندری نے کہا کہ مملکت ایران انقلاب اسلامی کے آغاز سے لیکر آج تک حالیہ مسئلے سے بڑے بڑے معرکوں کو سر کر چکا ہے۔
علامہ نثار احمد قلندری نے کہا کہ ایران نے انقلاب اسلامی کے آغاز میں مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں تمام عالمی قوتوں کو تن تنہا شکست فاش سے دوچار کیا تھا، حال ہی میں اسرائیل و امریکا کی جانب سے مسلط کردہ بارہ روزہ جنگ میں فوجی قیادتوں و اہم سائنسدانوں کی شہادتوں کے باوجود بھی دشمن کو شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے راہ خدا میں جو پُرخلوص جدوجہد کی، اسے قبول کرتے ہوئے خدا نے شہید سلیمانی کی بامقصد حیات کو عظیم شہادت سے متصل کر دیا، ہمیں بھی ان شہدائے مقاومت کی مانند عالمی طاغوتی طاقتوں، مستکبرین سے برسرپیکار رہتے ہوئے دنیا میں نظام الٰہی کے قیام اور مظلومین جہان کی حمایت میں اپنی زندگی گزاریں گے، یہی وہ وصیت ہے، جسے بیان کرتے ہوئے امیرالمومنین مولا علیؑ نے کہا کہ ہمیشہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کے مددگار رہنا، ہمیں بھی اس پر عمل پیرا رہنا ہے۔
اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف شاعر و ادیب فراست رضوی نے شہدائے مقاومت و مظلومین جہان سے متعلق اپنی خصوصی نظمیں پیش کیں۔ کانفرنس میں بڑی تعداد خواتین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے مرکزی شہدائے مقاومت مظلومین جہان علامہ نثار کرتے ہوئے نے کہا کہ کر دیا
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔