دھرندھر میں پاکستانی مناظر کہاں فلمبند ہوئے؟ ناظرین کو چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی بلاک بسٹر فلم دھرندھر نہ صرف اپنی کہانی اور اداکاری کے باعث سرخیوں میں ہے بلکہ اس کی شوٹنگ لوکیشنز بھی شائقین کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی تھیں۔

ہدایت کار آدتیہ دھر کی اس میگا فلم نے صرف 35 دنوں میں دنیا بھر سے 1,233 کروڑ روپے کا بزنس کر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا حالانکہ خلیجی ممالک میں اس فلم پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

فلم کا آغاز بنکاک، تھائی لینڈ سے ہوا جہاں جولائی 2024 میں شوٹنگ شروع کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق بنکاک کو پاکستان کے شہری علاقوں کی عکاسی کے لیے منتخب کیا گیا، جہاں سرویلنس اور ہائی اوکٹین چیز سیکوئنس فلمائے گئے۔ یہاں سیٹس کو اس مہارت سے ڈیزائن کیا گیا کہ وہ پاکستانی علاقوں سے مشابہ نظر آئیں، تاکہ کہانی کا سسپنس برقرار رہے۔

ناظرین کو چونکا دینے والا انکشاف یہ ہے کہ فلم میں دکھایا گیا لیاری اور کراچی کا ساحلی ماحول دراصل ممبئی کے مادھ آئی لینڈ میں تخلیق کیا گیا۔ تنگ گلیاں، عمارتوں کی ساخت اور کیمرہ اینگلز نے لیاری کا ایسا تاثر دیا کہ دیکھنے والے حقیقت اور فلم میں فرق نہ کر سکے۔

فلم کے کئی اہم اندرونی مناظر فلمستان اسٹوڈیوز میں فروری 2025 کے دوران شوٹ کیے گئے، جو فلم کا مرکزی پروڈکشن بیس رہا۔ ایکشن اور ٹرانزیشن سینز کو حقیقت سے قریب رکھنے کے لیے ڈومبیولی کے منکولو برج کو بغیر زیادہ تبدیلی کے استعمال کیا گیا جہاں انڈسٹریل ماحول نے چیز سیکوئنس کو مزید جان دار بنا دیا۔

پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے اطراف جذباتی مناظر نہایت احتیاط اور احترام کے ساتھ فلمائے گئے، جبکہ لدھیانہ کے کھیڑا گاؤں کو پاکستان کے ایک دیہی علاقے میں تبدیل کر کے یادوں اور جذبات سے بھرپور سین عکس بند کیے گئے۔

فلم کا سب سے مشکل مرحلہ لداخ میں آیا، جہاں اگست 2025 میں سخت موسم اور بلند پہاڑی علاقوں کے باوجود شوٹنگ مکمل کی گئی۔ پتھر صاحب جیسے ویران اور سرد مقامات نے فلم کی کہانی میں تنہائی، جدوجہد اور خطرے کے احساس کو مزید گہرا کر دیا۔

دلچسپ طور پر فلم کے سنجیدہ اور سنسنی خیز ماحول کے بیچ رنگ اور توانائی کا تڑکا لگانے والے گانے کو پارلے کی گولڈن ٹوبیکو فیکٹری میں فلمایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنازع ٹویٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کو ریلیف دے دیا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے’، جیکی چن غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ کراچی: ضمانت کیلئے عدالت آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد سجل علی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی چین کی فلمی تاریخ میں 2025 اینیمیٹڈ فلموں کا سب سے زیادہ آمدنی والا سال بن گیا ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلم “زوٹوپیا 2” کی چینی مارکیٹ میں مقبولیت جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد کمیٹی کا اہم اجلاس  ہوا جس دوران  دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار میں توسیع کا بڑا فیصلہ  ہو گیا، دن کے طویل دورانیے اور شدید گرمی کے پیشِ نظر اب ملک بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات نو بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔

کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریٹیل کاروبار اور شاپنگ مالز کو رات نو بجے تک جبکہ ریسٹورنٹس، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز کو رات گیارہ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب، شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات پر یہ ریلیف لاگو نہیں ہوگا اور وہ بدستور رات دس بجے بند کر دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ فارمیسیز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات اوقاتِ کار کی اس پابندی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گی۔ اسحاق ڈار کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیررحیم حیات قریشی کی اہم ملاقات

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • نوجوانوں کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس اور ٹیکسیاں بلا سود دینے کا فیصلہ
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری