پاکستان کے معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک سال میں منافع بخش ادارہ بنا کر دکھائیں گے۔

وی نیوز سے گفتگو میں عارف حبیب نے اپنی کاروباری زندگی سے متعلق کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ پی آئی اے کی ترقی کے حوالے پُراعتماد نظر آنے والے عارف حبیب کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں 1980 کے وقت پہلی بار بورڈ میں منتخب ہوئے تھے، پاکستان اسٹاک ایکسچیبج اور سینڑل ڈپازٹری کمپنی میں اہم معاشی اصلاحات میں حصہ ڈالا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

’پاک عرب کمپنی کی پہلی بار بولی میں حصہ لیا، حسین داؤد اور میاں منشا سے مقابلہ جیتا، پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کو پہلی بار ڈیجیٹل سسٹم سے لنک کیا جبکہ امریکی اسٹاک ایکسچینج نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی میں رسک مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے میں مدد کی۔‘

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی کامیابی

عارف حبیب نے کہاکہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ماڈرن سسٹم سے جوڑتے رہے اور اسٹاک سرمایہ بڑھتا رہا، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کےفعال ہونے سے اسٹاک شیئرز کا ٹرن اوور 70 لاکھ سےبڑھ کر ایک ارب ہوگیا، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے نہ ہونے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز سیٹلمنٹ ہفتے میں ایک بار ہوتی تھی، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی سے پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کی شیئرز سیٹلمنٹ اب روزانہ ہوتی ہے۔

پی آئی اے کے خسارے کی وجوہات

عارف حبیب کے مطابق وہ 2016 میں پی آئی اے بورڈ کے ممبرمنتخب ہوئے تھے، ان کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی بہتری کے لیے بحیثیت بورڈ ممبر حکومت کو کئی بار تجاویز بھی دی گئیں، پی آئی اے کے خسارے کی بڑی وجہ قرض پر قرض اور بھاری سود ادائیگیاں تھیں۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے پر قریباً 800 ارب روپے کا قرض واجب الادا ہو گیا تھا، حکومت کی سالانہ ضمانت پر پی آئی اے پر مسلسل قرض بڑھتا رہا، پی آئی اے کی پہلی بولی مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی، شرح سود میں کمی، روپے کی قدر میں بہتری اور تیل کی قیمتوں کا کنڑول پی آئی اے کی نجکاری میں مدد دے گیا۔

’مینجمنٹ اسٹرکچر اور معاشی حالات کی بہتری سے اس بار پی آئی اے کی بولی کامیاب ہوئی، پی آئی اے کے پاس 34 جہازوں میں سے صرف 17 جہاز آپریشنل ہیں۔‘

’کسی کو نکالا نہیں جائے گا لیکن کام کرنے والوں کو ترجیح دیں گے‘

عارف حبیب کے مطابق پی آئی اے کے زیادہ تر اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل ہو گئے ہیں، پی آئی اے کے بزنس پلان میں کارگو سسٹم کی بہتری کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے میں فوجی فرٹیلائزر کا شیئر 25 فیصد، عارف حبیب اور فاطمہ فرٹیلائزر کا شیئر 25 فیصد ہے، جبکہ پی آئی اے میں باقی 25 فیصد شیئرز دیگر کنسورشیم ممبرز کے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں ایک سال تک کسی بھی ملازم کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جائے گا، تمام کام کرنے والوں کو میرٹ کی بنیاد پر ہی آگے رکھا جائے گا، پی آئی اے فلیٹ طیاروں کا آپریشن 38 جہازوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ ایئر لائن میں مزید ایک پارٹنر کے آنے کی گنجائش موجود ہے۔

’125 ارب روپے میں پی آئی اے کو با آسانی چلا لیں گے‘

عارف حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے زیادہ تر اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل ہوگئے ہیں جبکہ اس کے موجودہ خسارے کو ایک سال تک برداشت کیا جائے گا۔

’پی آئی اے کو 70 ارب روپے سے باآسانی چلایا جاسکتا تھا مگر اس کے باوجود 125 ارب روپے دیے، پی آئی اے کو موصول 125 ارب روپے میں سے نئے انجن، قرضے اور دیگر آپریشنل اخراجات کو پورا کیا جائے گا، بزنس پلان میں کارگو سسٹم کی بہتری کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

’ایک سال میں پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن جائے گا‘

عارف حبیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک سال تک پی آئی اے سے کسی کو برخاست نہیں کیا جائے گا جبکہ کام کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے فلائٹس میں سیفٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یہی عوامل ہیں جن کی بنیاد پر میں یقین رکھتا ہوں کے ہم ایک برس میں قومی ایئر لائن کو ایک منافع بخش ادارہ بنا کر دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے پر مجموعی طور پر 181 ارب روپے کے واجبات ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری کے بعد اگلا قدم بلو اکانومی میں انویسٹمنٹ کا ہوگا، سرکاری اداروں کے خسارے وہاں بیٹھے افسران کے ذاتی مفادات کی وجہ سے بڑھے، حکومت کا کام بزنس کرنا نہیں یہ کام پرائیوٹ سیکٹر کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی آئی اے عارف حبیب قومی ایئر لائن ملازمین نجکاری وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے قومی ایئر لائن ملازمین نجکاری وی نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچیبج سینٹرل ڈپازٹری کمپنی منافع بخش ادارہ اسٹاک ایکسچینج قومی ایئر لائن میں پی آئی اے پی آئی اے کی پی آئی اے کے کہ پی آئی اے پی آئی اے کو کیا جائے گا پی ا ئی اے ارب روپے کی بہتری ئی اے کو ایک سال کے لیے

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنی کوشش جاری رکھیں۔ آپ منزل کے قریب ہیں، اگر ہمت ہار گئے تو مفت میں آئی ہمت ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ آج کا دن مدد دے گا، تبدیلی کا امکان بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نوکری میں جاری پریشانی ختم ہوگی۔ آج بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ دماغ پر جس چیز کا خوف تھا وہ بھی انشاءاللہ نکل جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی قوت بڑی تیزی سے کام کرے گی آپ اس سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بھی دعا مانگیں کے ضرور پوری ہوگی۔ آج ایک بڑا مقصد حاصل ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مفروضیات زیادہ ہوں گی، مگر آمدن میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ آج زیادہ تیزی دکھانے کی کوشش مت کریں۔ کسی خاص قسم کا فائدہ نہیں ملے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا قبلہ اب کافی حد تک درست ہوگیا ہے۔ آپ کو اب خود بخود مناسب سمت دکھائی دے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ضرور سننے کو ملے گی، انشاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیز کے اثرات کی ایک چھوٹی سے جھلک دکھائی دے رہی ہے، پھر بھی آپ خود استخارے کاسہارا لیں اور آج فوری گوشت کا صدقہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ذہن پر ایک عجیب سا بوجھ سوار رہے گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ کو چاہئیے کہ تھوڑی سی میٹھی چیز لے کر اس کو قبرستان میں پھیلا دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک راستہ بند ہوگیا ہے تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ آج شام تک روحانی مدد حاصل ہوگی اور غیر متوقع ذریعے سے آپ کے لئے نیا راستہ بن جائے گا، انشاءاللہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج اچھا دن ہے آپ کی بڑی رکاوٹ دور ہوگی جس بات کو لے کر اتنے دنوں سے پریشان چلے آ رہے تو وہ ایسے سیدھی ہوگی کہ بے ساختہ اللہ پاک کا شکر ادا کریں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے غصے پر قابو رکھیں زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو آپ کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جائے۔ خاص طور پر گھریلو ماحول کو خراب ہونے سے بچنا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جہاں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو فوری نوید استخارے کی ضرورت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کر دی ہو۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زحل چند دنوں تک زائچے میں قیام کرے گا یہ رکاوٹوں اور مشکلات کو ہوا دیتا ہے۔ آپ نے بہت سنبھل کر چلنا ہے اور چند دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کرپٹو ٹریڈنگ پر 15 تا 30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد ہونے کا امکان، ذرائع
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • وفاقی بجٹ5جون کو پیش نہیں کیا جائے گا
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل