صدرِ آصف علی زرداری بحرین کے 4 روزی دورے پر کل روانہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد:(نیوزڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری 13 سے 16 جنوری تک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران صدرِ مملکت، بحرین کے بادشاہ، شاہ حمد بن عیسیٰ ال خلیفہ، اور بحرین کے ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ یہ دورہ برادر خلیجی ملک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ تجارت و معاشی شراکت، دفاع و سلامتی، اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون کے نئے مواقع کو فروغ دینے کا باعث بنے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات معطلی کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جعلی خبریں کہ ایران اور امریکا کے درمیان چند روز قبل بات چیت بند ہوئی ہے، یہ سب غلط اور بے بنیاد خبریں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان بات چیت مسلسل جاری ہے جو چار دن پہلے، تین دن پہلے، دو دن پہلے، ایک دن پہلے اور آج بھی جاری رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ یہ کہاں تک پہنچتے ہیں کوئی نہیں جانتا لیکن میں نے ایران کو کہا ہے کہ کسی نہ کسی صورت آپ معاہدہ کریں، آپ گزشتہ 47 سال سے یہی کر رہے ہیں اور اس کو کسی صورت مزید جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/116681581361115247قبل ازیں امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں چند ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو معاملات طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے بغیر ٹول کے آبنائے ہرمز بحال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ امریکا نے آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے ایران کو پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے۔