شدید دھند کے باعث موٹرویز بند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور، فیصل آباد، ملتان اور روہڑی سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہے۔
اسی طرح موٹروے ایم-3 فیض پور سے رجانہ، موٹروے ایم-4 فیصل آباد سے ملتان، اور موٹروے ایم-5 ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔
موٹروے ایم-11 لاہور سے سمبڑیال تک بھی دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیںسینٹرل ریجن میں شدید دھند کا راج، موٹر وے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کے لیے بند
حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے ایم 3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
قومی شاہراہ پر بھی دھند کا راج ہے جہاں میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ، ترنڈہ محمد پناہ، اقبال آباد، رحیم یار خان اور صادق آباد میں حدِ نگاہ شدید متاثر ہے۔
موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ ہیں۔
ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس دھند کے باعث موٹروے ایم کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔