ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹرویز کے متعدد حصے بند کردئیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں موٹرویز کے متعدد حصے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہوراسلام آباد موٹروے ایم ٹودھند کے باعث مکمل طورپربند کردی گئی ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اسی طرح لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہے، ایم 11 کالاشاہ کاکو سے سمبڑیال تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حدِ نگاہ بہتر ہونے تک سفر موخر کریں، ترجمان کا کہنا ہے کہ دھند کی صورتحال بہتر ہوتے ہی موٹرویزکو مرحلہ وارکھول دیا جائے گا۔موٹروے پولیس نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اورمحفوظ فاصلے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس سپرد خاک ،نماز جنازہ میں کرکٹرز اور پی سی بی سٹاف کی شرکت
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔