سپرہائی وے اور ملیر کورٹ کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 راہگیر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے راہگیر کی چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران سفر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 60 سالہ مہر دین ولد بخت علی کے نام سے کی گئی۔

متوفی سپرہائی وے سبزی منڈی کے قریب کا رہائشی ہے۔ اسی طرح ملیر سٹی کے علاقے ملیر کورٹ پل کے قریب ہفتے کو دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا راہگیر اتوار کی الصبح جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

 چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ ذوالفقار ولد مشتاق احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سپرہائی وے کے قریب

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق