یہ کیسز 12 جنوری سے 18 جنوری سے اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ چارسدہ سے 2 ہزار 573 کیسز کو رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر ہری پور سے 2 ہزار 554، صوابی سے 780، بٹگرام 583، پشاور 535، مردان 324، سوات 287، ایبٹ آباد 235 اور مہمند میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،  اسلام ٹائمز۔ سردی کی شدت میں اضافے سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر اسپتالوں میں سانس و سینے کی بیماریوں میں مبتلا بچوں و بڑوں کو بڑی تعداد میں اضافہ ہوا اور وارڈز بھر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی انٹیگریٹڈ ڈیسز سرویلنس اینڈ  رسپانس رپورٹ میں ماہ جنوری کے صرف ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار 642 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیسز 12 جنوری سے 18 جنوری سے اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ چارسدہ سے 2 ہزار 573 کیسز کو رپورٹ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر ہری پور سے 2 ہزار 554، صوابی سے 780، بٹگرام 583، پشاور 535، مردان 324، سوات 287، ایبٹ آباد 235 اور مہمند میں 299 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ماہ جنوری کے پہلے ہفتے میں 8462 سے قدرے کم رپورٹ ہوئے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی طرح انفلوئنزا کے کیسز بھی بڑی تعداد میں تین ہفتوں کے دوران رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایپی ڈیمالوجیکل دو ہفتوں میں انفلوئنزا کے بھی 12 ہزار کے لگ بھگ کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں میں 6054 اور 6190 کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح شدید سردی کے باعث کئی اضلاع سے نمونیہ کے بھی بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، خصوصا پانچ سال سے کم عمر بچوں کے کیسز رپورٹ کیے جارہے ہیں۔ ایسی ڈیمالوجیکل تین ہفتوں کے دوران پہلے ہفتے میں نمونیہ کے ایک ہزار 649 کیسز اور دوسرے ہفتے میں 1442 اور تیسرے ہفتے میں 1541 کیسز کو مختلف اسپتالوں سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں سمیت دیگر چھوٹے اسپتال بھی اس وقت بیمار بچوں سے بھرے ہوئے ہیں، ان میں زیادہ تر بچوں کو سانس و سینے کے امراض یا نمونیہ کا مرض لاحق ہے۔ اس صورتحال کے باعث بچوں کے وارڈز میں اب بستر کم پڑ گئے ہیں۔

ماہرین صحت کا اس صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ گھروں میں بزرگ افراد اور بچوں کو خصوصا گرم ملبوسات کے ساتھ کور رکھا جائے اور گرم سوپ جیسے مشروبات کے ساتھ غذا کا خاص خیال رکھا جائے ۔بچوں کو باہر لے جاتے ماسک لازمی پہنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رپورٹ ہوئے ہیں کیسز کو رپورٹ کیسز رپورٹ ہفتے میں گیا ہے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق