لاہور میں ریسکیو ٹیم کو خود ریسکیو کی ضرورت پڑگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
لاہور میں عوامی خدمت پر مامور ریسکیو 1122 کو خود بھی ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کینال روڈ پر ریسکیو 1122 کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی اپنی ایمبولنس گاڑی نہر میں جا گری۔
ایمبولینس کو حادثہ ٹھوکر سے جانب جناح اسپتال انڈر پاس کے قریب پیش آیا۔ ایمبولینس کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ایمبولینس آوٹ آف کنٹرول ہو کر نہر میں جاگری۔
حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوا۔ دونوں زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔