امریکی اسکیئنگ لیجنڈ لنڈسے وان کا ونٹر اولمپکس ڈاؤن ہِل میں طلائی تمغہ جیتنے کا جرات مندانہ خواب محض 13 سیکنڈز میں ختم ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈسے وان کو ریس کے آغاز میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ واقعہ اتوار کو میلان-کورٹینا اولمپکس کے دوران پیش آیا۔

41 سالہ لنڈسے وان گھٹنے کی شدید چوٹ کے باوجود مقابلے میں اتری تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی شرکت اولمپکس کے آغاز سے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی۔

وہ گھٹنے پر خاص حفاظتی بریس پہن کر ریس کے آغاز پر پُراعتماد نظر آ رہی تھیں اور ہمیشہ کی طرح جارحانہ انداز میں رن کا آغاز کیا۔

لنڈسے وان کو کورٹینا کے مشہور ’اولمپیا دے لے توفانے‘ ٹریک کا وسیع تجربہ حاصل ہے، جہاں وہ اپنے کیریئر میں کئی عالمی فتوحات حاصل کر چکی ہیں۔

تاہم ریس کے دوران چوتھے گیٹ پر ان کا کندھا ٹکرا گیا، جس کے بعد وہ توازن کھو بیٹھیں اور تیز رفتاری سے فضاء میں اچھل کر ٹریک سے باہر جا گریں اور شدید زخمی ہوگئیں۔

SHOCKING moment 41yo Lindsey Vonn loses control on slope in Olympics horror crash https://t.

co/44xAWD2O91 pic.twitter.com/rhQDcjSVMq

— RT (@RT_com) February 8, 2026

لائیو نشریات میں انہیں درد سے چیختے سنا گیا، جس پر شائقین اور ساتھی کھلاڑی سکتے میں آ گئے۔

طبی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں کورٹینا کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لنڈسے وان

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق