بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے معائنے کیلئے پمز ہسپتال لے جایا گیا، بالکل صحت مند ہیں: وزیر اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال لانے کی تصدیق کر دی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا تھا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ طبی ماہرین نے تجویز کیا کہ معمولی طبی کارروائی کے لئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز لے جانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین کی سفارش پر گزشتہ ہفتہ کی رات بانی چیئرمین کو پمز لے جایا گیا، بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضامندی کے بعد کارروائی ہوئی جس کے بعد انہیں ضروری ہدایات کے ساتھ واپس اڈیالہ جیل لے جایا گیا۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ طبی کارروائی کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی صحت مند تھے تمام قیدیوں کو طبی سہولت تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یہ رولز کے مطابق ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طبی کارروائی طبی ماہرین کی سفارش اور ان کی رضا مندی کے بعد ہوئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی صحت مند ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی چیئرمین پی ٹی ا ئی طبی ماہرین ا نکھوں
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔