جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ جو بھی علاج ہوا وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے ہوا، جیل کے اندر بانی پی ٹی آئی کی مختلف بیماریوں کا علاج ہوتا رہا ہے۔پروگرم شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جانا ایک نان ایشو اور روٹین کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی8 فروری کے احتجاج سے متعلق معاملے کو طول دینا چاہتی ہے۔
وزیراعلی مریم نواز کا ٹریفک حادثے میں 5 بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار
معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا کہنا تھا کہ آج ہم اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں اور رات یہیں رہیں گے، آج ہم نے بانی پی ٹی آئی کے معائنے کےلیے 3 ڈاکٹرز کے نام دیے مگر حکومت نہ مانی، بانی پی ٹی آئی کی صحت کو نان ایشو قرار دینا بہت افسوسناک ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ دن میں 3 بار بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، ڈاکٹر نے ہمیں بتایا کہ مذکورہ پروسیجر 20 منٹ میں نہیں 2گھنٹے میں ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا وہ نارمل ہوا نہیں ہے،ہم اسے نارمل ہونے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جو کل کرنے جارہے ہیں اس میں مجمع اکھٹا نہیں ہوگا، ہم ضمانت دیتے ہیں ذاتی معالج باہر آکر سیاسی بیان نہیں دے گا۔
فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔