Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:09:53 GMT

احمد علی بٹ کی بھارتی مصنف و شاعرجاوید اختر پر کڑی تنقید

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT

احمد علی بٹ کی بھارتی مصنف و شاعرجاوید اختر پر کڑی تنقید

پاکستان کے نامور اداکار و کامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی امید نہیں کرسکتے۔ احمد علی بٹ ایک بہترین اداکار، میزبان اور کامیڈین کے طور پر جانےجاتے ہیں، اداکار پاکستان کے مقبول ڈراموں اور کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہربھی دکھا چکے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنے یو ٹیوب پر پوڈکاسٹ کرتے ہیں جہاں وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر وائرل اور متنازع موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ حال ہی میں احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر کھوچکے ہیں، اب مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کے لیے ایک داغ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے، ہم نے ان کی بہت عزت کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت کچھ کہا، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک پُرسکون انسان ہوں، لیکن جب آپ کسی کو اتنی عزت دیں اور وہ اس کے جواب میں نفرت دے، تو پھر وہ اس ٹرولنگ کا مستحق ہوتا ہے۔  

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: احمد علی بٹ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی