امتحانی نتائج میں ردوبدل ، سابق چیئرمین انٹر بورڈ و دیگر پر فرد جرم عاید
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانی نتائج میں مبینہ ردو بدل اور جعل سازی کے کیس میں سابق چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکارکردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو ا?ئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔ اینٹی کرپشن کے مطابق مقدمہ 2 فروری 2023 کو وزیزاعلیٰکی قائم کردہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر درج کیاہے، ملزمان نے 2022 اور 2023 کے پری میڈیکل امتحانی نتائج میں ردوبدل کی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیاگیا، مقدمہ میں سابق چیئرمینز پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین، پروفیسر نسیم احمد میمن نامزد ہیں، سابق کنٹرولرز امتحانات انجینئر انور علیم کے راجپوت، محمد اسلم چوہان، تنویر عباس زیدی بھی ملزمان میں شامل ہیں، سابق سپریٹنڈنٹ پری میڈیکل محمد اطہر اور سابق آئی ٹی منیجر شہیر وقار بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔