ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو بڑا دھچکا، اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں نمیبیا کے خلاف میچ میں ابھیشیک شرما کی شرکت بیماری کی وجہ سے مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی بیٹر کی طبیعت امریکا کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہوگئی تھی اور میچ کھیلنے کے بعدان کی حالت مزید بگڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جہاں اُنہیں تیز بخار ہونے کی وجہ سے فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔بھارتی بیٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی شریک نہیں ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا یا نہیں، اس لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ابھیشیک شرما کی جگہ واشنگٹن سندر کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ابھیشیک شرما اسپتال میں
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔