ایلون مسک جرمن معاملات میں مداخلت کرنے پر تُل گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ایلون مسک نے جرمن ووٹرز سے یہ اپیل ایکس پر ایک براڈ کاسٹ کے دوران ایلس ویڈل کی میزبانی کرتے ہوئی کی۔ جرمن قائدین نے ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ملکوں اور حکومتوں کے معاملات میں خطرناک حد تک مداخلت کر رہے ہیں۔
ایلون مسک نے براڈ کاسٹ کے دوران جرمن سیاست و معیشت پر ایلس ویڈل سے کُھل کر بات کی اور متعدد مقامات پر جرمن حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت خارجہ پالیسی کے میدان میں شدید ناکامی سے دوچار رہی ہے۔ یورپی یونین میں جرمنی کا مقام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
جرمنی سمیت متعدد ممالک کے میڈیا نے ایلون مسک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں کسی بھی ملک کے معاملات میں مداخلت سے واضح طور پر گریز کرنا چاہیے اور اپنے مضبوط سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کسی بھی ملک کے معاملات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ یورپی سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ امریکی سرزمین سے یورپ کے معاملات میں مداخلت کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔ اس معاملے میں احتیاط لازم ہے مگر امریکی اس کے لیے تیار نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معاملات میں
پڑھیں:
’سب کام شہری کریں تو آپ کیا کریں گے‘، جرم سے متعلق شہریوں سے مدد لینے پر راولپنڈی پولیس پر شدید تنقید
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شہریوں کو مرغا بنا کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کرنےوالا شخص شہریوں کے ساتھ گالم گلوج بھی کرتا رہا۔
وائرل ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ معروف ٹک ٹاکر فرخ کھوکھر کا ڈیرہ ہے جو شہریوں پر تشدد کے لیے استعمال ہونے لگا ہے۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے شخص کی شناخت عتیق بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر فرخ کھوکھر کا فرنٹ مین بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے شہری پر تشدد کے بعد معافی مانگ لی
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صارفین پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کرتے رہے۔ جس پر راولپنڈی پولیس نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے ویڈیو کی بابت فوری تحقیقات عمل میں لائیں، ویڈیو مذکورہ لوکیشن کی نہیں پائی گئی ہے، اور نہ ہی یہ واقعہ تاحال پولیس کورپورٹ کیاگیاہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تشدد و ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، آپ متاثرہ افراد کی رابطہ تفصیلات ہمارے ساتھ شئیر کریں تاکہ قانونی کاروائی کویقینی بنایاجائے۔
راولپنڈی پولیس نے ویڈیو کی بابت فوری تحقیقات عمل میں لائیں، ویڈیو مذکورہ لوکیشن کی نہ پائی گئی ہے، اور نہ ہی یہ واقعہ تاحال پولیس کورپورٹ کیاگیاہے۔ تشدد و ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں، آپ متاثرہ افراد کی رابطہ تفصیلات ہمارے ساتھ شئیر کریں تاکہ قانونی کاروائی کویقینی بنایاجائے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) May 21, 2025
راولپنڈی پولیس کے اس موقف کے بعد شہری ان پر شدید تنقید کرتے نظر آئے۔ علی حسین نامی صارف نے لکھا کہ اگر عوام نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو آپ کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ ایک بدمعاش نے عدالت لگائی ہوئی ہے 2 لوگوں کے اوپر تشدد کر رہا ہے اور تمام چہرے بالکل صاف نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو کاراوئی کرنے سے پر جلتے ہیں؟
جناب! اگر عوام نے ہی سب کچھ کرنا ہے تو آپ کس چیز کی تنخواہ لے رہے ہیں۔ ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ ایک بدمعاش نے عدالت لگائی ہوئی ہے دو لوگوں کے اوپر تشدد کر رہا ہے اور تمام چہرے بالکل صاف نظر آرہے ہیں۔ کہ پولیس کو کاراوئی کرنے سے پَر جلتے ہیں؟
— Ali Hussain (@aly_husein) May 21, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں تشدد کرنے والا بندہ نظر نہیں آ رہا کیا؟ اور کیا اس کو ڈھونڈنا اتنا مشکل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو اس طرح مار رہا ہے وہ یقینی طور پر مشہور شخص ہو گا۔ اور پولیس کو ویسے ہی معلوم ہو گا مگر آپ کروائی کرنا نہیں چاہتے۔
بندہ نظر نہیں آ رہا کیا؟ اتنا مشکل ہے ڈھونڈنا۔
جو اس طرح مار رہا یقینی طور پر مشہور شخص ہو گا۔
اور آپ کی پولیس کو ویسے ہی معلوم ہو گا۔
مگر آپ کروائی کرنا نہیں چاہتے @RwpPolice
— F (@OyeNaipagal) May 21, 2025
سید زادہ نامی صارف نے لکھا کہ تشدد کرنے والے لوگوں کی شکلیں صاف نظر آرہی ہیں، ان کا نام اور شناخت سب بتائی گئی ہے انہیں پکڑیں سرکار کی مدیت میں پرچہ دیں۔
سر شکلیں صاف نظر آرہی ہیں نام شناخت سب ہے پکڑیں سرکار کی مدیت میں پرچہ دیں
— syed zaada © (@syedzaada14) May 21, 2025
لیاقت علی نے کہا کہ بڑے لوگوں کا جرم اکثر نظر نہیں آتا اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔
بڑے لوگوں کا اکثر جرم نہیں نظر آتا ۔کوئی نئی بات نہیں ہے اسمیں۔۔۔
— liaqatali (@liaqata12041247) May 21, 2025
ایک ایکس صارف نے پولیس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ حال ہے پولیس کا کہ پولیس عوام سے کہہ رہی ہےکہ آپ ہمیں ریکارڈ بھیجو۔ مطلب کچھ نہیں ہونے والا۔
یہ حال ہے پولیس کا کہ پولیس عوام سے کہہ رہی ہےکہ آپ ہمیں ریکارڈ بھیجو۔ مطلب کچھ نہیں ہونے والا
— Raheem Ahmed Ameeq (@CabDriversLogic) May 21, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
راولپنڈی پولیس شہریوں پر تشدد فرخ کھوکھر